آئمہ بیگ نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020
گلوکارہ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا کہ انہوں نے باضابطہ طور پر یوٹیوب پر انٹری دے دی ہے—فوٹو:انسٹاگرام
گلوکارہ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا کہ انہوں نے باضابطہ طور پر یوٹیوب پر انٹری دے دی ہے—فوٹو:انسٹاگرام

شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنانے کے بعد اب اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی چینل کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعدد پاکستانی شوبز شخصیات کی طرح گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول کر مداحوں سے رابطے میں رہنے کا نیا ذریعہ ڈھونڈ لیا۔

آئمہ بیگ نے چند روز قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہے، ان سے قبل اداکارہ سونیا حسین، جویریہ سعود، صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں اور گلوکارائیں بھی اپنا چینل کھول چکی ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ 'میرا نام آئمہ بیگ ہے اور آپ میرا یوٹیوب چینل دیکھ رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: کیا واقعی آئمہ بیگ نے آریانا گرانڈے کی کاپی کی؟

اس کے بعد وہ ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کے انداز میں ان کا سب سے مشہور جملہ 'سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے' کہتی نظر آئیں۔

بعدازاں وہ ویڈیو میں اپنا آنے والا نیا گانا اور دیگر گانے گاتے بھی دکھائی دیں۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا کہ انہوں نے باضابطہ طور پر یوٹیوب پر انٹری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور ہادی اپل کے ہسپانوی امتزاج کے گانے کی دھوم

گلوکارہ نے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ بہت زبردست مواد شیئر کرنے کے لیے واقعی بہت پُرجوش ہوں، اُمید کرتی ہوں کہ جو کچھ میرا ارادہ ہے آپ سب اسے پسند کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھ جیسی لڑکی کے لیے اپنے خوابوں کو پورا کرنا اور اپنے خاندان اور دوستوں سمیت باصلاحیت اور حیران کن لوگوں سے ملنا بہت پرجوش ہے جنہوں نے ہمیشہ میری حمایت کی اور ناممکن کے حصول میں میری مدد کی۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ آخر کار میں نے اپنی ٹیم کی مدد سے یوٹیوب چینل کھولنے کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر نیا میوزک ریلیز کریں گی اور مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتی رہیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں