اگر آپ گھر بیٹھے کام کرکے کمانا چاہتے ہیں اور وہ بھی گوگل جیسی بڑی کمپنی سے، تو اب بہترین موقع آپ کو دستیاب ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک نئی ایپ ٹاسک میٹ متعارف کرائی جارہی ہے، جس سے لوگ عام کام جیسے دکانوں کی سامنے سے تصاویر کھینچ کر یا مختصر ویڈیو کلپس کے ذریعے پیسے کماسکیں گے۔

اس وقت یہ ایپ صرف بھارت میں صارفین کے لیے لائیو ہے اور اس کا حصہ بننے کے لیے انویٹیشن کوڈ درکار ہوگا، جس کے بعد ہی ٹاسکس پر کام ہوسکے گا۔

اس سے قبل ایک ایپ گوگل اوپینین ریورڈرز بھی پیش کی گئی تھی جس میں گوگل کی مصنوعات یا ایسے مقامات کے بارے میں سوالات پوچھے جاتے، جہاں وہ جاچکے ہوں، جس کے عوض پلے اسٹور کریڈٹ فراہم کیا جاتا۔

مگر اس نئی ایپ میں کریڈٹ کی بجائے اصل رقم ادا کی جائے گی۔

ٹاسک میٹ میں ٹاسکس کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک بیٹھ کر کرنے والے کام جیسے جملے ریکارڈ کرنا اور چلتے پھرتے کیے جانے والے کام جیسے تصاویر لینا۔

اس کے عوض صارفین کو مقامی کرنسی میں ادائیگی کی جائے گی۔

یہ تو واضح نہیں کہ گوگل ان ٹاسکس کو کن مقاصد کے لیے استعمال کرے گا، مگر گوگل کی جانب سے اس ڈیٹا کو سرچ، لہجے کے آہنگ اور امیج شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک بار ٹاسک مکمل کرنے پر صاارف کو اسے ایک تھرڈ پارٹی پیمنٹ پارٹنر کے اکاؤنٹ سے لنک کرنا ہوگا تاکہ بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ پر رقم مل سکے۔

بھارت سے ہٹ کر دیگر ممالک میں اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے، یہ فی الحال گوگل کی جانب سے نہیں بتایا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Nov 26, 2020 06:11pm
Meanwhile we can earn money by selling amulets to the needy.