ویسے تو یہ کہنا نیا نہیں بلکہ بار بار سنا ہوگا کہ گوگل آپ کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے، مگر اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یہ حقیقت ہے۔

گوگل کی متعدد ٹریکنگ سروسز ہر وقت متحرک رہتی ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں اس کمپنی کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کہاں ہیں اور آن لان کیا کچھ کرتے ہیں۔

اس ٹریکنگ کے فائدے بھی ہیں، مال کے طور پر گوگل اس کی بدولت آپ کو وہ تفصیلات اور معاونت فراہم کرتا ہے جو اس کی نظر میں آپ کے لیے موزوں ہوتی ہیں۔

تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ آپ گوگل کو خود پر نظر رکھنے سے روک دیں اور یہ بہت آسان ہے۔

گوگل کو کیسے ٹریک کرنے سے روکیں؟

کمپیوٹر پر گوگل ویب سائٹ کو کسی بھی براؤزر پر کھولیں اور سائن ان ہوجائیں۔

سائن ان ہونے کے بعد پیج کے اوپری دائیں کونے پر اپنے اکاؤنٹ کی پروفائل تصوپر پر کلک کریں اور ڈراپ ڈاؤن مینیو میں منیج یور گوگل اکاؤنٹ پر کلک کریں تو ایک الگ ٹیب میں وہ پیج اوپن ہوگا۔

وہاں بائیں جانب ڈیٹا اینڈ پرسنلائزیشن کے آپشن پر کلک کریں۔

اس پیج میں ایکٹیویٹی کنٹرولز کے آپشن میں نیچے منیج یور ایکٹیویٹی کنٹرولز پر کلک کریں، جہاں وہ تمام سروس کنٹرولز موجود ہیں جو گوگل کو ٹریکنگ اور صارف کے ڈیٹا کو اکھٹا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اگر آپ کی خواہش ہے کہ گوگل آپ پر نظر نہ رکھیں تو وہاں پہلے بلیو چیک پر ان چیک کردیں جس میں لکھا ہوگا Include Chrome history and activity from sites, apps, and devices that use Google services۔

جب آپ بلیو چیک ختم کریں گے تو گوگل کی جانب سے وارننگ دی جائے گی کہ ایسا کرنے سے وہ متعدد سروسز کو پرسنلائز کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائے گا، تو ایسا ہونے پر پوپ اپ ونڈو کے آخر تک اسکرول کریں گے تو اس کے بعد پوز کا آپشن ان ایبل ہوجائے گا، جس پر کلک کردیں۔

اس کے بعد بیک بٹن سے ڈیٹا اینڈ پرسنلائزیشن پیج پر واپس جائیں اور ایکٹیویٹی کنٹرولز سیکشن میں نیچے لوکیشن ہسٹری کے سیکشن میں منیج ایکٹیویٹی پر کلک کریں۔

یہ سروس گوگل کو آپ کی لوکیشن ٹریک اور ریکارڈ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، وہاں لوکیشن ہسٹری کو آف کرکے آپ اس ٹریکنگ کو روک سکتے ہیں۔

وہاں پر ٹرن آف کرنے پر بھی دوبارہ وارننگ سامنے آئے گی، جس کے لیے پوپ اپ ونڈو کے آخر تک اسکرول کریں اور پھر پوز بٹن کو دبایں۔

ایسا کرنے کے بعد پھر ڈیٹا اینڈ پرسنلائزیشن پیج پر جائیں اور اب نیچے یوٹیوب ہسٹری کے آپشن میں جاکر وہاں منیج ایکٹیویٹی پر کلک کریں۔

وہاں آپ گوگل کو ان ویڈیوز کی ٹریکنگ سے روک سکتے ہیں جو آپ اس کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر دیکھتے ہیں۔

صارف جب چاہے واپس جاکر ان سروسز کو ٹرن آن کرسکتا ہے اور اسی وجہ سے گوگل نے ٹرن آف یا ڈس ایبل کی جگہ پوز کا آپشن دیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں