مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا 'باری 2' ریلیز ہوتے ہی مقبول

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2020
صرف 2 گھنٹے میں اس گانے کو ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے—فوٹو:انسٹاگرام
صرف 2 گھنٹے میں اس گانے کو ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے—فوٹو:انسٹاگرام

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ 'باری 2' (اُچیاں دیواراں) ریلیز کردیا ہے جو مداحوں میں مقبول ہوگیا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا 'باری' ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

اور گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

گانا ریلیز کرنے سے قبل دونوں گلوکاروں نے 'باری' اور 'باری 2' سے متعلق مختلف پوسٹس کیں، مومنہ مستحسن نے کہا تھا کہ دراصل 'باری' کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا 'باری 2' کا اعلان

مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ اس سے متعلق جلد ہی شائقین 'باری 2' میں دیکھیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس کے بعد چند روز قبل گلوکارہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ایک برس قبل ہم ایک ایسی لڑکی سے ملے جس کا دل ٹوٹا ہوا اور ایک لڑکے نے اس کے درد کو محسوس کیا، اس سے دل میں اپنے لیے ایک چھوٹی جگہ بنانی کی درخواست کی تاکہ وہ اس کی حفاظت کرسکے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک سال بعد ہم ان سے دوبارہ ملے اور یہ جانا کہ محبت کے تقدس کو محفوظ اور اس کا احترام کیا گیا یا نہیں اور یہ ہم 'باری 2' میں پیش کررہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

چند روز قبل بلال سعید نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'باری 2' میں راحم پردیسی اتنا ہی ضروری ہے جتنی گرما گرما چائے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

'باری 2' کی ریلیز سے قبل گلوکار بلال سعید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب آپ واقعی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کمزور ہوجاتے ہیں اور عدم تحفظات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن کا ایک اور گانا 'باری' سامنے آگیا

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ چاہے کچھ بھی ہو، کبھی بھی عدم تحفظات کو اپنے تعلقات خراب نہ کرنے دیں۔

باری 2 کو پہلے حصے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ مومنہ مستحسن غلط فہمی کی بنیاد پر ناراض ہوجاتی ہیں اور گانے کے آخر میں اس ناراضی کو ختم ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔

ریلیز ہوتے ہی 'باری 2' کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور صرف 2 گھنٹے میں اس گانے کو ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر Barri2# کا ہیش ٹیگ بھی دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حانزی نامی صارف نے لکھا کہ باری 2 ایک ماسٹر پیس ہے کیونکہ ہر چیز بالکل ٹھیک ہے، اس کے بول طاقتور اور جذباتی ہیں۔

ڈریمر نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ یہ گانا بہت اچھا ہے، چھاگئے ہیں۔

مونا نامی صارف نے لکھا کہ اگر میں کہوں کہ پاکستان میں بہترین فنکار ہے تو میرا مطلب ہے کہ ماسٹر پیس باری 2 کی بات ہے۔

فیضان ریاض نامی صارف نے لکھا کہ 'ون میں آرمی' بلال سعید کا ایک اور ماسٹر پیس 'اُچیاں دیواراں' کے ساتھ واپس آئے ہیں، کیا میٹھی اور رومانوی دھن ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ گانے کا کانسیپٹ بہت اچھا ہے، بول، گانے کی جان ہیں۔

کیوٹ جٹی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ بہترین ریمیک مجھے بہت پسند آیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں