• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm

فیصل آباد: ملازمہ تشدد کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

شائع December 7, 2020
پولیس نے ملزم کو لاک اپ میں رکھا اور ذوالفقار احمد کی عدالت میں پیش کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس نے ملزم کو لاک اپ میں رکھا اور ذوالفقار احمد کی عدالت میں پیش کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

فیصل آباد: کم سن ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سول کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (سی پی ڈبلیو بی) کا ایک بھی عہدیدار حاضر نہیں ہوا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مدینہ ٹاؤن پولیس نے ساہیوال سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ گھریلو ملازمہ صدف پر تشدد کے الزام میں رانا منیر اور ان کے خاندان کی ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ایک افسر ثمینہ نادر نے رانا منیر اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا تاہم خاتون کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس نے ملزم کو لاک اپ میں رکھا اور ذوالفقار احمد کی عدالت میں پیش کیا تاہم چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے درخواستِ ضمانت کو چیلنج کرنے کے لیے کوئی بھی فرد پیش نہیں ہوا۔

جس پر جج نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم رانا منیر کی ضمانت منظور کرلی۔

اس ضمن میں جب سی پی ڈبلیو بی کی عہدیدار سے یہ جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا کہ بیورو کا کوئی عہدیدار یا ان کی قانونی ٹیم کا کوئی رکن عدالت میں ملزم کی ضمانت کی مخالفت کے لیے پیش کیوں نہیں ہوا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: ملازمہ تشدد کیس: لیڈی ڈاکٹر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تاہم سی پی ڈبلیو بی فیصل آباد کی ترجمان روحینہ اقبال نے ڈان کو بتایا کہ بیورو عموماً قابل ضمانت جرائم کے کیسز میں عدالت میں پیش نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں نہ تو ملزم نے ضمانت کی درخواست جمع کروائی اور نہ ہی عدالت نے کوئی نوٹس جاری کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیورو متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ہفتہ کے روز 11 سالہ گھریلو ملازمہ صدف پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکے، اس کی والدہ اور ایک فرد، جن کی شناخت رانا منیر کے نام سے ہوئی، انہیں سڑک پر ایک لڑکی کو مارتے اور دھکا دیتے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمہ پر تشدد کا الزام، ساہیوال کے ڈپٹی کمشنر کے خلاف مقدمہ درج

جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ فیصل آباد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چائلڈ پروٹیکشن افسر ثمینہ نادر کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 34 اور 328 اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اس ضمن میں سٹی پولیس افسر سہیل چوہدری نے بتایا تھا کہ ملزم رانا منیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Sarwar Dec 07, 2020 11:10am
Ameer ot taqatwar ka pakistan So called Tehreek e Insaf in Goverment.

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024