ملک میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار 993 مریض صحتیاب

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2020
ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نبرد آزما ہے اور موجودہ صورتحال کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے جون کے برابر قرار دیا ہے جب پاکستان نے اس وبا کے پھیلاؤ کا عروج دیکھا تھا۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہے جس میں سے 3 لاکھ 96 ہزار 591 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 9 ہزار 80 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 7 ہزار 993 مریض اس وائرس کے باعث ہونے والی بیماری کووِڈ 19 سے شفایاب ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 851 رہ گئی۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 545 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 70 مریض دم توڑ گئے۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی تھی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔

آج 17 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے:

سندھ

پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 224 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 706 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 15 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 237 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 618 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 291 ہوگئی۔

تاہم تشویشناک طور پر صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 39 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 491 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 356 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 53 ہزار 609 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 13 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 502 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 838 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور مجموعی اموات کی تعداد 176 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 238 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 441 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 381 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 62 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 833 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک مریض انتقال کر گیا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 194 تک جا پہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 804 ہوگئی۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 99 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 ہزار 993 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 591 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 448522

صحتیاب: 396591

اموات: 9080

فعال کیسز: 42851

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 706 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 291 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 53 ہزار 609 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 838 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 35 ہزار 441، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3237

پنجاب:3491

خیبرپختونخوا: 1502

بلوچستان: 176

اسلام آباد: 381

آزاد کشمیر: 194

گلگت بلتستان:99

تبصرے (0) بند ہیں