شہریار منور کی چھوٹی اسکرین پر واپسی

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2020
اداکار شہریار منور آڈرامے 'پہلی سی محبت' سے کچھ سال کے وقفے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آرہے  ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکار شہریار منور آڈرامے 'پہلی سی محبت' سے کچھ سال کے وقفے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آرہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار شہریار منور آنے والے ڈرامے ‘پہلی سی محبت’ سے کچھ سال کے وقفے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آرہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ٹی وی سیٹ پر واپس آکر بہت اچھا لگا۔

شہریار منور، اداکارہ مایا علی کے ساتھ اپنے آنے والی ڈراما سریل ‘پہلی سی محبت’ میں دکھائی دیں گے جس میں دونوں اپنی زندگی کی لڑائی لڑتے نظر آئیں گے اور ایک ساتھ ہونے کے لیے دنیا کے خلاف جائیں گے جیسا کہ ایک محبت کی کہانی میں ہوتا ہے۔

ڈان امیجز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار منور نے بتایا کہ ‘اسلم 20 سال کا لڑکا ہے جو کراچی میں رہتا لیکن اپنے خاندان کی خاطر واپس حیدرآباد منتقل ہوجاتا ہے، اس کے اپنے ٹھوس اصول ہیں اور ان کے حق میں کھڑا ہونا پسند ہوتا ہے’۔

ڈرامے میں اسلم کے طور پر اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ وہ بہت ہنسی مذاق کرتے ہیں اور خود کو بہت زیادہ سنجیدہ سمجھا جانا پسند نہیں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے ڈیبیو کردار کی جھلک سامنے آگئی

انہوں نے بتایا کہ اسلم کا کردار ادا کرنے میں بہت مزا آیا کیونکہ وہ دلچسپ، جذباتی اور مضبوط تھا۔

ایک طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تجربہ بہت تھکادینے والا تھا اور کام بہت زیادہ تھا۔  .

اداکار شہریار منور نے مزید کہا کہ ٹی وی کے لیے کام کرتے ہوئے بہت زیادہ مزا بھی آیا کیونکہ جب آپ فلمز کررہے ہوتے ہیں تو ایک دن میں ایک یا آدھا سین کررہے ہوتے ہیں لیکن ٹی وی سیٹ پر ایک دن میں اوسط 8 سین کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’لیکن اسی وجہ سے ٹی وی کے لیے کام کرنا بہت زیادہ پُرجوش تھا کیونکہ آپ کو بہت زیادہ کام کرنے کو ملتا ہے۔

شہریار منور نے کہا کہ ’ایک فلم میں، میرے 50 سینز ہوں لیکن ایک ڈرامے میں شاید 250 سینز ہوں، آپ کو بہت زیادہ کام کرنا ہوتا، جذبات کا اظہار کرنا، کردار میں زیادہ کام کرنا وغیرہ۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس لیے ٹی وی سیٹ پر واپس آکر بہت اچھا لگا۔

شیر یار منور نے مایا علی کے ساتھ کام کرنے کا تجربے سے متعلق بھی بتایا کہ حال ہی میں دونوں نے فلم پرے ہٹ لو میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم پہلے ‘پرے ہٹ لَو’ میں کام کرچکے تھے لہذا میرے لیے ان کے ساتھ ‘پہلی سی محبت’ کام کرنا آسان تھا،

ادکار شہریار منور نے مایا علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پروفیشنل، محنتی ساتھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مایا علی میں ان سینز میں بہت زیادہ اچھی اداکاری کی کوشش کرتی ہیں جو ہم ساتھ کرتے ہیں۔

شہریار منور نے کہا کہ ایک سین کی تیاری میں بہت چیزیں ہوتی ہیں تو ہم آسانی سے تبادلہ خیال کرسکتے ہیں اس میں مزا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزائنر ایچ ایس وائے اداکاری کے لیے تیار

قبل ازیں مایا علی نے بھی اپنے نئے آنے والے ڈرامے کا پوسٹر جاری کیا تھا، انہوں نے شوٹنگ سیٹس کی بھی کچھ جھلکیاں شیئر کی تھیں۔

خیال رہے کہ مایا علی 3 سال کے وقفے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آرہی ہیں اور اسی ڈرامے میں ڈیزائنر ایچ ایس وائے (حسن شہریار یاسین) ڈیبیو کررہے ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے اور ہدایات انجم شہزاد نے دی ہیں، ڈرامے کی ریلیز کی کوئی تاریخ تاحال نہیں بتائی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں