اداکارہ مشال خان پہلے 'اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم' کی ویب سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2021
یہ ویب سیریز خصوصی طور پر اردو  فلکس پر دستیاب ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
یہ ویب سیریز خصوصی طور پر اردو فلکس پر دستیاب ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مشال خان، جنہوں حال ہی میں ویب سیریز 'برج' میں اداکاری کی، اب وہ پاکستان کی پہلی اردو اسٹریمنگ سروس 'اردو فلکس' کی ویب سیریز میں اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشال خان کی یہ ویب سیریز خصوصی طور پر اردو فلکس پر دستیاب ہوگی تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مشال خال ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں اور وہ 'سنو چندا'، 'خاص' اور 'میرے ہمدم' جیسے ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور اب نئی ویب سیریز میں ایک غیر روایتی کردار میں دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں: اردو فلکس کی پہلی ویب سیریز کی جھلک جاری

خیال رہے کہ دسمبر میں اردو فلکس کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر شیئر کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ انہوں نے ای میکس میڈیا کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس کے بعد ایک اور پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر کے ساتھ یہ بتایا گیا تھا کہ وہ جلد اردو فلکس پر علینہ علی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 'اردو فلکس' آئندہ سال جنوری میں لانچ ہونے کا امکان

دوسری جانب مشال خان نے بھی یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اردو فلکس کی متوقع ویب سیریز میں اداکاری کی تصدیق کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

چند روز قبل اردو فلکس کی جانب سے مشال خان کی ویب سیریز کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی اور ان کی آنے والی ویب سیریز کا نام 'لفافہ ڈائن' بتایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

واضح رہے کہ دسمبر میں اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت سے قبل نجی ادارہ اسٹریمنگ سائٹ 'اردو فلکس' متعارف کرانے کو تیار

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے 'اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم' کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

مزید کہا گیا تھا کہ اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں