پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 408 نئے کیسز، 41 اموات

12 جنوری 2021
ملک میں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے—فائل فوٹو: اے پی
ملک میں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے تاہم گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں فعال کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، تاہم اب بھی یومیہ نئے کیسز اور اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔

ملک میں سرکاری سطح پر اعداد و شمار کے حوالے سے قائم کردہ پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 408 کیسز سامنے آئے جبکہ 41 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم 3 ہزار 606 لوگ خوش نصیب تھے جو اس وبا سے شفایاب ہوگئے۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہوگئی جس میں سے 91 فیصد یعنی 4 لاکھ 61 ہزار 977 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 717 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 7 رہ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔

آج 12 جنوری کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 547 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 885 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 9 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 708 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 508 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 16 ہوگئی۔

تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 27 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 299 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 224 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 61 ہزار 648 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 3 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 743 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 429 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 188 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 98 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 39 ہزار 340 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 443 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 12 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 501 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کسی مریض کے انتقال کی تصدیق نہیں ہوئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 235 پر موجود ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کا صرف 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 882 تک پہنچ گئی۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 606 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 977 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 506701

صحتیاب: 461977

اموات: 10717

فعال کیسز: 34007

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 885 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 16 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 61 ہزار 648 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 429 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 39 ہزار 340، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3708

پنجاب: 4299

خیبرپختونخوا: 1743

بلوچستان: 188

اسلام آباد: 443

آزاد کشمیر: 235

گلگت بلتستان: 101

تبصرے (0) بند ہیں