• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

فرحان سعید کا سرد موسم میں فرائض ادا کرنے والی پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین

شائع January 15, 2021
سال 2021 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کا آغاز 11 جنوری سے ہوا جو  15 جنوری کو  اختتام پذیر ہوجائے گی—فوٹو: انسٹاگرام
سال 2021 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کا آغاز 11 جنوری سے ہوا جو 15 جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان بھر میں سال 2021 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کا آغاز 11 جنوری سے ہوا جو آج 15 جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 2 لاکھ 85 ہزار فرنٹ لائن ورکرز انسداد پولیو مہم میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث سخت حفاظی اقدامات اور پروٹوکولز کو اپناتے ہوئے بچوں کو پولیو ویکسین دی جارہی ہے اور ان اقدامات میں ماسک پہننا، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرنا اور ویکسینیشن کے دوران مناسب فاصلہ برقرار رکھنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے مرض سے بچانے کے لیے ورکرز دور دراز علاقوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

انہی پولیو ورکرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ روز پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ'پاک فائٹس پولیو کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں 2 خواتین پولیو ورکرز کو آزاد کشمیر میں انتہائی سرد موسم میں ارد گرد کئی فٹ برف کے درمیان راستہ بناتے ہوئے آگے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹ میں پاک فائٹس پولیو کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے فرنٹ لائن پولیو ہیروز رکتے نہیں ہیں۔

مزید کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں انتہائی سرد موسم میں یہ بہادر خواتین بچوں کو ویکسینز پلانے کے لیے کئی فٹ برف میں اپنا راستہ بناتے ہوئے جارہی ہیں۔

اب اداکار و گلوکار فرحان سعید نے یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو موسم کی پروا کیے بغیر اپنے فرض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فرحان سعید نے ملک میں اس مہلک وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مصروف پولیو ورکرز کے عزم کو سراہا۔

فرحان سعید نے لکھا کہ تمام ہیروز کیپس نہیں پہنے کچھ پیلی جیکٹ بھی پہنتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کی جانب سے بھی ان خواتین پولیو ورکرز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درخت پر چڑھ کر خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کے سب ہی لوگ معترف

یونیسیف کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کچھ کہا گیا نہیں بلکہ EveryDayHeroes# کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان دنیا میں پولیو سے متاثر 2 ممالک میں سے ایک ہے جبکہ دوسرا ملک اس کا پڑوسی افغانستان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024