• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

ریما خان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

شائع January 19, 2021
ویکسین سے قبل بھی اداکارہ ریما خان نے بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی — فائل فوٹو: انسٹاگرام
ویکسین سے قبل بھی اداکارہ ریما خان نے بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی — فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔

ویڈیو میں ریما خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں آج (19 جنوری کو) کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوارہی ہوں اور میں ٹھیک محسوس کررہی ہوں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ریما خان کی اس پوسٹ پر اداکار عمران عباس کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریما خان کو لوگوں نے ’خوبصورت سردار‘ قرار دے دیا

عمران عباس نے لکھا کہ آپ کئی طریقوں سے پہلی اور ابتدا کرنے والوں میں سے ہیں، محفوظ رہیں، صحت مند اور خوبصورت رہیں۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ اداکارہ ریما خان, ان دنوں امریکا میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مقیم ہیں اور انہوں نے امریکا ہی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔

ویکسین سے قبل بھی اداکارہ ریما خان نے بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اس حوالے سے بتایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'میں کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے جارہی ہوں، یہ بہت اہم ہے میری دعا ہے کہ ویکسین جلد از جلد پاکستان بھی آئے'۔

ریما خان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ تمام لوگ ضرور ویکسین لگوائیں نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ریما خان 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کرکے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرویو نہ دینے پر صحافی نے سیاستدان کے ساتھ اسکینڈل بنایا، ریما خان

شادی کے بعد چند سال تک وہ شوبز سے دور رہیں بعد ازاں انہوں نے شوبز میں واپسی کی اور وہ مختلف تقریبات اور منصوبوں میں بھی دکھائی دیں۔

ریما خان کا ایک بیٹا ہے اور شاندار اداکاری پر مارچ 2019 میں حکومت پاکستان نے ریما کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024