بختاور بھٹو کی شادی رواں ماہ کے اختتام تک ہونے کی خبریں

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2021
بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020 کو ہوئی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020 کو ہوئی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

خبریں ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی رواں ماہ کے اختتام تک ہوجائے گی۔

بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اپنے خاندان میں چند دہائیوں بعد آنے والے خوشی کے پہلے موقع کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی

بلاول بھٹو زرداری کورونا ہوجانے کی وجہ سے قرنطینہ میں تھے تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کرکے بہن کو مبارک باد پیش کی تھی۔

علاوہ ازیں آصف علی زرداری بھی ہسپتال سے محض چند گھنٹوں کے لیے تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے، وہ کچھ عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سامنے آنے والے کارڈ کے مطابق بختاور کی مہندی کی تقریب 27 جنوی کو ہوگی
سامنے آنے والے کارڈ کے مطابق بختاور کی مہندی کی تقریب 27 جنوی کو ہوگی

اگرچہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے وقت ہی ان کی شادی کے مبینہ کارڈز کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں تاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی یا بختاور بھٹو زرداری نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو کی منگنی کا لباس کس نے تیار کیا؟

سامنے آنے والے شادی کے کارڈز میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی مہندی کی تقریبات کی تاریخ 27 جنوری 2021 درج ہے جب کہ نکاح کی تقریب کی تاریخ 29 جنوری درج ہے۔

کارڈ کے مطابق نکاح کی تقریب 29 جنوری کو ہوگی
کارڈ کے مطابق نکاح کی تقریب 29 جنوری کو ہوگی

سامنے آنے والے کارڈز کے مطابق 27 جنوری کو بختاور بھٹو کی مہندی کی تقریبات شروع ہوں گی اور 2 دن بعد 29 جنوری کو ان کا نکاح ہوگا جب کہ بعد ازاں 30 جنوری کو ولیمے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: منگنی سے قبل جعلی ویڈیوز وائرل ہونے پر بختاور بھٹو زرداری برہم

اگرچہ واضح طور پر بختاور بھٹو یا پیپلز پارٹی نے شادی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو کے منگیتر شادی کے لیے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

کارڈ کے مطابق ولیمے کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی
کارڈ کے مطابق ولیمے کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی

انگریزی اخبار دی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ محمود چوہدری اپنے اہل خانہ سمیت 20 جنوری کے بعد کراچی پہنچے ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی شادی 27 جنوری کو ہی ہوگی۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات 27 جنوری سے ہی شروع ہوں گی جب کہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات میں کون سی شخصیات شرکت کریں گی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کورونا کے باعث تقریبات کو مختصر اور محدود کیا جائے گا اور بہت کم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کون ہیں؟

رپورٹس ہیں کہ تاحال بھٹو زرداری خاندان نے غنویٰ بھٹو، ان کی سوتیلی بیٹی فاطمہ بھٹو اور بیٹے ذوالفقار بھٹور جونیئر کو بھی تاحال دعوت نہیں دی تاہم اس حوالے سے مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی 27 نومبر 2020 کو کراچی میں ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی 27 نومبر 2020 کو کراچی میں ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں