کم عمر لڑکے کے ’ریپ‘ میں ملوث اداکارہ کا فلم ساز پر استحصال کا الزام

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2021
اسیہ ارگنتینو می ٹو مہم شروع کرنے والی خواتین میں شامل ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
اسیہ ارگنتینو می ٹو مہم شروع کرنے والی خواتین میں شامل ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

جنسی ہراسانی سے متعلق عالمی مہم ’می ٹو‘ کی بانی ارکان خواتین میں شامل 45 سالہ اطالوی اداکارہ اسیہ ارگینتو نے ہولی وڈ معروف فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے ہدایت کار پر نشہ دے کر ’ریپ‘ کا الزام عائد کردیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسیہ ارگینتو پر بھی کم عمر لڑکے کے ’ریپ‘ کا الزام عائد ہے جب کہ مذکورہ اداکارہ 2017 میں بدنام زمانہ فلم ساز ہاروی وائنسٹن پر بھی جنسی ہراسانی کے الزام عائد کر چکی ہیں۔

اسیہ ارگنتینو نے 2017 میں دیگر خواتین کے ساتھ مل کر ابتدائی طور پر ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے الزامات لگا کر ’می ٹو‘ مہم کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پروڈیوسر پر‘ریپ’ کا الزم لگانے والی اداکارہ پر لڑکے کے ساتھ ‘ریپ’ کا الزام

بعد ازاں 2018 میں اسیہ ارگنتینو پر 22 سالہ اداکار و گلوکار جمی بینت نے کم عمری میں ’ریپ‘ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اداکارہ نے ہاروی وائنسٹن پر ریپ الزامات لگا کر می ٹو مہم کا آغاز کرنے والی خواتین کا ساتھ دیا تھا—فائل فوٹو: کوریئر
اداکارہ نے ہاروی وائنسٹن پر ریپ الزامات لگا کر می ٹو مہم کا آغاز کرنے والی خواتین کا ساتھ دیا تھا—فائل فوٹو: کوریئر

جمی بینت نے پولیس میں شکایت درج کروانے سمیت اداکارہ کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔

جمی بینت نے دعویٰ کیا تھا کہ اسیہ ارگنتینو نے ان کے ساتھ 2013 میں کیلی فورنیا کے ہوٹل میں جنسی تعلقات استوار کیے اور اس وقت ان کی عمر 17 سال بھی نہیں ہوئی تھی۔

گلوکار نے اداکارہ پر بلوغت سے قبل ’ریپ‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم اسیہ ارگنتینو نے جمی بینت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

لیکن اب اسیہ ارگنتینو نے ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے ہدایت کار 71 سالہ رابن کوہن پر نشہ دے کر ’ریپ‘ کے الزامات عائد کیے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق اسیہ ارگنتینو نے گزشتہ ہفتے اطالوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں بتایا کہ فلم ساز نے انہیں 18 سال قبل 2002 میں نشہ دے کر ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا۔

اسیہ ارگنتینو پر گلوکار و اداکار جمی بینت نے کم عمری میں ریپ کے الزامات بھی لگائے تھے—فائل فوٹو: سی این این
اسیہ ارگنتینو پر گلوکار و اداکار جمی بینت نے کم عمری میں ریپ کے الزامات بھی لگائے تھے—فائل فوٹو: سی این این

اداکارہ کے مطابق 2002 میں انہوں نے رابن کوہن کے ساتھ ’ٹرپل ایکس‘ نامی ایکشن فلم میں کام کیا تھا، اسی دوران فلم ساز نے انہیں ایک دن نشہ دے کر ان کا جنسی استحصال کیا۔

اداکارہ کے مطابق نشے کے باعث بے ہوشی کے بعد جب وہ ہوش میں آئیں تو انہوں نے خود کو فلم ساز کے بستر پر برہنہ پایا۔

مزید پڑھیں: ریپ الزام کے بعد ‘می ٹو مہم’ کی بانی سے ساتھی اداکارائیں خفا

اسیہ ارگنتینو کے مطابق انہوں نے رابن کوہن کی جانب سے ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کا نشانہ بنائے جانے کی مکمل تفصیلات اپنی آنے والی کتاب میں بتائی ہیں، جو اسی ہفتے اٹلی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسیہ ارگنتینو نے اب دعویٰ کیا ہے کہ رابن کوہن نے انہیں 2002 میں ریپ کا نشانہ بنایا—فائل فوٹو: اے ایف پی
اسیہ ارگنتینو نے اب دعویٰ کیا ہے کہ رابن کوہن نے انہیں 2002 میں ریپ کا نشانہ بنایا—فائل فوٹو: اے ایف پی

دوسری جانب فلم ساز رابن کوہن کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) سے مختصر بات کرتے ہوئے اسیہ ارگنتینو کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔

ورائٹی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اطالوی اداکارہ نے فلم ساز پر الزامات لگائے ہیں تاہم مذکورہ فلم ساز ان سے قبل بھی کم از کم 2 خواتین جنسی استحصال کے الزامات لگا چکی ہیں۔

رابن کوہن پر ایک سال قبل ان کی بیٹی نے بھی کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کیے تھے اور بتایا تھا کہ والد انہیں جسم فروشی کے اڈے پر لے گئے تھے۔

علاوہ ازیں فلم ساز پر بیٹی نے جنسی استحصال کا الزام بھی لگایا تھا مگر فلم ساز نے تمام الزامات مسترد کیے تھے۔

ہدایت کار نے اداکارہ کے الزامات مسترد کردیے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ہدایت کار نے اداکارہ کے الزامات مسترد کردیے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں