سینے میں درد کے باعث سارو گنگولی پھر ہسپتال منتقل

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2021
سارو گنگولی کو رواں ماہ دوسری مرتبہ سینے میں درد کی شکایت کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
سارو گنگولی کو رواں ماہ دوسری مرتبہ سینے میں درد کی شکایت کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کو ایک مرتبہ پھر سینے میں تکلیف کی شکایت کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا کے سربراہ کو بدھ کی دوپہر سینے میں تکلیف کی شکایت پر کولکتہ کے اپولو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: فواد عالم کی سنچری، پاکستان نے برتری حاصل کر لی

ان کے اہلخانہ نے بتایا کہ گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت اور طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گنگولی کے ہسپتال میں ٹیسٹ جاری ہیں اور امراض قلب کے ڈاکٹر ان کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ رواں ماہ کے دوران سارو گنگولی کو دوسری مرتبہ دل کی تکلیف ہوئی ہے۔

اس سے قبل 2 جنوری کو بھی انہیں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

اس موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ سابق بھارتی کپتان کے دل کی 90 فیصد شریانیں بند تھیں جس کی وجہ سے ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

دل کی تین شریانیں بند ہونے کے بعد گنگولی کے علاج کے لیے امراض قلب کے معروف ڈاکٹر دیوی شیٹی نے خصوصی طور ہر کولکتہ کا رخ کیا تھا۔

انہیں 7 جنوری کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن اس موقع پر ڈاکٹر شیٹی نے انہیں دو ہفتے بعد بقیہ اینجیو پلاسٹی کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں