'بختاور بھٹو کے ولیمے کے لباس کی تیاری میں 800 گھنٹے لگے'

04 فروری 2021
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوری میں بختاور بھٹو نے بتایا کہ ان کے ولیمے کا لباس ڈیزائنر حارث احمد نے تیار کیا تھا — فوٹو: بشکریہ محمود چوہدری انسٹاگرام
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوری میں بختاور بھٹو نے بتایا کہ ان کے ولیمے کا لباس ڈیزائنر حارث احمد نے تیار کیا تھا — فوٹو: بشکریہ محمود چوہدری انسٹاگرام

29 جنوری کوصنعت کار محمود چوہدری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کے کافی چرچے ہیں۔

خیال رہے کہ 25 جنوری سے شروع ہونے والی بختاور بھٹو کی شادی کی مختلف تقریبات بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھیں۔

بختاور بھٹو کی شادی اور تقریبات میں ان کے لباس سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ اپنے زندگی کے اہم دن پر کیسا لباس زیب تن کریں گی۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو کے ولیمے کی تقریب میں کون کون شریک ہوا؟

انہوں نے مہندی پر زارا شاہجہاں جبکہ نکاح کے دن وردہ سلیم کا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی مہندی لگوائی تھی جبکہ مہندی کے دوپٹے پر بھی انہوں نے والدہ کے لیے پڑھی جانی والی نظم لکھوائی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

30 جنوری کو منعقد ہونے والی ولیمے کی تقریب میں بختاور بھٹو مختلف انداز میں نظر آئیں، انہوں نے بوٹل گرین کلر کا لباس زیب تن کیا جس پر گوٹے کا کام ہوا تھا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشِ نظر اپنے لباس کے مطابق ویسا ہی فیس ماسک بھی پہنا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور اب بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک اسٹوری میں بتایا کہ ان کے ولیمے کا لباس ڈیزائنر حارث احمد نے تیار کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انتہائی باصلاحیت کاریگروں کی جانب سے گوٹے کے خوبصورت کام سے تیار کردہ لباس پہننے پر فخر ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

دوسری جانب ڈیزائنر حارث احمد نے بختاور بھٹو زرداری کے ولیمے کا لباس تیار کرنے سے متعلق مختلف پوسٹس کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ڈیزائنر حارث احمد کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ہمیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کے لیے ولیمے کی تقریب کی روایتی شلوار قمیض ڈیزائن کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو 30 جنوری 2021 کو بلاول ہاؤس میں میں منعقد ہوئی تھی۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ایک ماسٹر پیس تیار کیا گیا جو خوبصورت ہے اور دیکھنے میں سحر انگیز لگتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حارث احمد کی پوسٹ میں کہا گیا کہ 'اس قیمتی ماسٹر پیس کی تیاری میں ہماری ٹیم نے 800 سے زائد گھنٹے کام کیا'۔

پوسٹ کے مطابق بختاور بھٹو کے لباس پر بہترین معیار کی زردوزی کا کام ہوا ہے جس میں 'سُچا گوٹہ' بھی لگایا گیا ہے اور ان دھاگوں کو ٹوئسٹ کرکے ایک ایسا ڈیزائن تیار کیا گیا یے جو روایتی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں