• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

بختاور بھٹو زرداری کا نکاح کا لباس کس نے تیار کیا؟

شائع January 30, 2021
بختاور بھٹو نے نکاح کے موقع پر گولڈن پنک رنگ کا لباس پہنا—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
بختاور بھٹو نے نکاح کے موقع پر گولڈن پنک رنگ کا لباس پہنا—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا نکاح 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا۔

خبریں تھیں کہ وہ نکاح کے موقع پر اپنی والدہ کے نکاح جیسا لباس پہنیں گی، تاہم ان کا لباس والدہ سے تھوڑا سا منفرد تھا۔

بینظیر بھٹو نے رسم حنا، نکاح اور رخصتی کے وقت اگرچہ مختلف اور منفرد انداز کے لباس پہنے تھے، تاہم انہوں نے بھی سادہ لباس کو ترجیح دی تھی۔

بینظیر بھٹو نے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس پہنا تھا جب کہ ان کے دولہا آصف علی زرداری نے بھی سفید رنگ کی شلوار قمیض کو ترجیح دی تھی۔

بینظیر بھٹو نے نکاح کےموقع پر سفید لباس پہنا تھا—فوٹو: ٹوئٹر
بینظیر بھٹو نے نکاح کےموقع پر سفید لباس پہنا تھا—فوٹو: ٹوئٹر

تاہم بختاور بھٹو زرداری نے نکاح کے موقع پر گولڈن پنک رنگ کا لباس پہنا، جسے ذرائع کے مطابق پاکستان کی نوجوان فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شوبز ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ کی انسٹاگرام پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بختاور بھٹو زرداری کا نکاح کا لباس نوجوان فیشن ڈیزائنر وردا سلیم نے تیار کیا۔

تاہم وردا سلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بختاور بھٹو زرداری کے لباس کی کوئی تصویر یا پوسٹ شیئر نہیں کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شوبز ویب سائٹ کے مطابق جلد ہی بختاور بھٹو کے نکاح کے لیے تیار کیے گئے شاہانہ طرز کے لباس کی مزید تصاویر بھی منظر عام پر آئیں گی۔

بختاور بھٹو کے نکاح کے لباس پر بھی مداحوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا اور ان کے لباس کو سادہ مگر شاہانہ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ارب پتی والدین کی بیٹی بختاور بھٹو کو حق مہر کتنا ملا؟

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا کی تقریب کی سامنے آنے والی تصویر میں انہیں عام سادہ لباس میں دیکھا گیا تھا جب کہ منگنی کے موقع پر انہوں نے کراچی کی ہی نوجوان فیشن ڈیزائنر ندا ازویئر کیا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔

منگنی کے موقع پر بختاور کے لباس کی چادر کی تعریفیں کی گئی تھیں جب کہ نکاح کے لباس پر بھی ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

نکاح کے موقع پر بلاول بہن کے ساتھ دکھائی دیے—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
نکاح کے موقع پر بلاول بہن کے ساتھ دکھائی دیے—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024