• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

’رومیو ویڈز ہیر‘ کی اداکارہ مریم انصاری رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع February 8, 2021
اداکارہ کے شوہر نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے شوہر نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

’رومیو ویڈز ہیر‘ اور ’میرا سسرال‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم انصاری سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں 8 فروری کو نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی شادی 7 یا اور 8 فروری کی درمیانی شب ہوئی۔

ان کی جانب سے ایک اسٹوری 7 فروری کو شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے رشتے داروں اور قریبی دوستوں کو بتایا کہ وہ اپنے نکاح کی تقریب کو انسٹاگرام پر لائیو دکھائیں گے۔

اویس خان نے رشتے داروں کو نکاح کی تقریب لائیو دیکھنے کی اطلاع بھی دی—اسکرین شاٹ
اویس خان نے رشتے داروں کو نکاح کی تقریب لائیو دیکھنے کی اطلاع بھی دی—اسکرین شاٹ

انہوں نے دوستوں اور رشتے داروں کو کہا کہ جو لوگ ان کے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے، وہ ان کے نکاح کو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے نکاح کی لائیو نشریات بھی دکھائیں اور انہیں نکاح کے موقع پر کریم کلر کے لباس میں خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

اویس خان نے نکاح کی تقریب کو لائیو دکھایا—اسکرین شاٹ
اویس خان نے نکاح کی تقریب کو لائیو دکھایا—اسکرین شاٹ

اویس خان نے شادی کی تقریبات کی دیگر تصاویر بھی شیئر کیں اور انہوں نے اہلیہ کے ساتھ شادی کے موقع پر ڈانس کرنے کی ایک مختصر ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کی۔

دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی شادی کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی گئی۔

اویس خان نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر و ڈانس کی ویڈیو بھی شیئر کی—اسکرین شاٹ
اویس خان نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر و ڈانس کی ویڈیو بھی شیئر کی—اسکرین شاٹ

تاہم حیران کن طور پر اداکارہ مریم انصاری نے شادی کی کوئی ویڈیو یا تصویر شیئر نہیں کی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی جلد ہی شادی کی تصاویر یا ویڈیو شیئر کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مریم انصاری سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات نے خاموشی یا سادگی سے شادی کی اور شوبز شخصیات کی جانب سے سادگی سے شادی کیے جانے کی روایت میں گزشتہ برس سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گزشتہ برس مارچ میں کورونا کے باعث نافذ ہونے والی پابندیوں کے بعد کئی شوبز اور معروف شخصیات نے خاموشی سے شادی کی تقاریب کا انعقاد کیا اور مریم انصاری نے بھی دیگر شخصیات کی طرح سادگی سے شادی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر اور ویڈیوز آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی کی شروعات پر دعائیں بھی دیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024