پاک-ترک مشترکہ فوجی مشق اتاترک الیون کا آغاز

اپ ڈیٹ 09 فروری 2021
ترکی کی اسپیشل فورسز اور پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ کے دستے تین ہفتوں تک جاری رہنے والی مشق میں حصہ لے رہے ہیں، رپورٹ - فوٹو:نوید صدیقی
ترکی کی اسپیشل فورسز اور پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ کے دستے تین ہفتوں تک جاری رہنے والی مشق میں حصہ لے رہے ہیں، رپورٹ - فوٹو:نوید صدیقی
ترکی کی اسپیشل فورسز اور پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ کے دستے تین ہفتوں تک جاری رہنے والی مشق میں حصہ لے رہے ہیں، رپورٹ - فوٹو: ریڈیو پاکستان
ترکی کی اسپیشل فورسز اور پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ کے دستے تین ہفتوں تک جاری رہنے والی مشق میں حصہ لے رہے ہیں، رپورٹ - فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان کے بالائی علاقے تربیلا میں پاکستان اور ترکی کا مشترکہ فوجی مشق اتاترک الیون کا آغاز ہوگیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فوجی مشق کی افتتاحی تقریب تربیلا میں اسپیشل سروس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔

ترکی کی اسپیشل فورسز اور پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ کے دستے تین ہفتوں تک جاری رہنے والی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک-چین مشترکہ فضائی مشقیں جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے اہم ہیں، آرمی چیف

اس میں انسداد دہشت گردی، کلوز کوآرٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، فائر اینڈ موو تکنیک، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاؤنڈ کلیئرنس اور ریسکیو اینڈ فری فال آپریشنز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشق سے دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور فوجی جدیدیت اور تعاون میں ابھرتے ہوئے رجحان کو اپنانے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ پاک فوج اپنے دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقیں کرتی رہتی ہے۔

حال ہی میں پاک فضائیہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس کی مشترکہ شاہین-9 مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔

یہ مشقیں سال 2011 سے باری باری دونوں ممالک میں باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کی نگرانی کیلئے پاک-چین مشترکہ پارلیمانی پینل کے قیام پر اتفاق

پاک-چین مشترکہ فضائی مشق شاہین-9 کے معائنے کے لیے ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے ساتھ جنگی تیاریوں اور بہترین روابط پر زور دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجز کا سامنا کرنے لیے چین کے ساتھ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی جنگی تیاریاں بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں