کومل رضوی کا ڈراموں میں واپسی کا اعلان

گلوکارہ و اداکارہ  نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ڈراما انڈسٹری میں واپسی سے آگاہ کیا— فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ و اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ڈراما انڈسٹری میں واپسی سے آگاہ کیا— فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد ٹی وی اسکرین پر واپس آئیں گی۔

کومل رضوی جو گزشتہ چند ماہ سے ڈراموں میں نہیں دکھائی دے رہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ڈراما انڈسٹری میں واپسی سے آگاہ کیا۔

کومل رضوی کا آنے والا پروجیکٹ ایک ڈراما سیریل ہے جس کی ہدایات، ڈائریکٹر سیفی حسن دے رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکارہ و اداکارہ نے ڈان امیجز کو بتایا کہ وہ نجی چینل ہم ٹی وی کے لیے خصوصی فیملی ڈراما سیریل میں اداکاری ہیں جو رمضان میں نشر ہوگا۔

کومل رضوی نے بتایا کہ وہ جویریہ عباسی کی چھوٹی نند کا کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں دانیال ظفر کو ( جو زین کا کردار ادا کررہے ہیں) کو ان کی اہلیہ زویا سے متعارف کرواتی ہیں، جس کا کردار علیزے شاہ ادا کررہی ہیں۔

کومل رضوی نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں زویا کا دفاع کرتی اور ساس فوزیہ (جویریہ عباسی) کے حوالے سے مدد کرتی دکھائی دیں گی۔

ڈرامے میں جویریہ عباسی، فوزیہ نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جو ویسے تو بہت اچھی خاتون ہیں لیکن اپنی بہو کے لیے ایک مشکل اور روایتی ساس ہیں۔

کومل رضوی، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے 1999 میں 'باؤجی باؤجی بھنگڑا ساڈے نال پاؤجی' گانے سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان کا یہ گانا راتوں رات ہٹ ہوگیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کا ڈیبیو ڈراما 'ہوائیں' تھا جو 1997 میں نشر ہوا تھا، علاوہ ازیں کومل رضوی نے 'لہریں کبھی کبھی'، 'تیسرا پہر' اور 'سمندر ہے درمیان' میں بھی اداکاری کی۔

کومل رضوی نے 'کراچی نائٹس ود کومل'، 'مارننگز ود کومل' اور 'نچلے؛ جیسے شوز کی میزبانی بھی۔

وہ کوک اسٹوڈیو کا حصہ بھی رہی ہیں جس میں انہوں نے 'دانے پہ دانے' کے ری میک پر پرفارم کیا تھا۔

انہوں نے اسکن کیئر لائن ٹرولی کومل بھی لانچ کی تھی اور حال ہی میں انہوں نے اپنی اسکن کیئر پراڈکٹس کے لیے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں