فاسٹ اینڈ فیورس کی اگلی فلم کی ریلیز جون تک ملتوی

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2021
ایف 9 کو ابتدائی طور پر  اپریل 2019 میں ریلیز کیا جانا تھا —فوٹو: رائٹرز
ایف 9 کو ابتدائی طور پر اپریل 2019 میں ریلیز کیا جانا تھا —فوٹو: رائٹرز

یونیورسل پکچرز نے کار ریسنگ ایکشن کرائم تھرلر ہولی وڈ فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس' کی اگلی فلم 'ایف 9' کی ریلیز ایک ماہ تک مؤخر کردی۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق فلم 'ایف 9' کو 25 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی ریلیز کو ہولی وڈ اسٹوڈیوز کی جانب سے یہ جاننے کی کوشش کے تحت مؤخر کیا گیا ہے کہ کب فلم بین شاید بڑی تعداد میں تھیٹرز میں آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کو 11 فلموں کے بعد ختم کرنے کا اعلان

اس اقدام سے عندیہ ملتا ہے کہ کوم کاسٹ کورپ کا یونٹ پراعتماد ہے کہ گرمیوں میں امریکا اور کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسینز زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب ہوں گی۔

امریکا میں فلم بینوں کے لحاظ سے دوسرے بڑے شہر نیویارک میں سینما آج (5 مارچ ) سے دوبارہ کھلنے جارہے ہیں۔

اے ایم سی انٹرٹینمنٹ، سائن ورلڈ پی ایل سی اور سائن مارک ہولڈنگز سمیت تھیٹر آپریٹرز پرامید ہیں کہ وہ موسم سرما میں بلاک بسٹر فلمیں چلا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'فاسٹ اینڈ فیوریس' میں شامل کرنے پر جون سینا ون ڈیزل کے شکر گزار

خیال رہے کہ فلم اسٹوڈیوز اپنی مہنگی ترین ایکشن فلمیں اس وقت تک ریلیز نہیں کرنا چاہتے جب تک وہ بڑے ہجوم کی صورت میں پروڈکشن اور مارکیٹنگ کی قیمت وصول نہ کرلیں۔

ہولی وڈ میں ریلیز ہونے والی اگلی بڑے بجٹ کی ایکشن فلم والٹ ڈزنی کی مارول مووی بلیک ویڈو ہے جو 7 مئی کو تھیٹرز میں ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

فاسٹ اینڈ فیورس کی فرنچائز نے 2001 میں پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد سے عالمی سطح پر ٹکٹوں کی مد میں 5 ارب ڈالر سے زائد کمائے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ پہلے سے بڑی فلم ہوگی، ون ڈیزل

ایف 9 جس میں ون ڈیزل اور مشل روڈریگز مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے کو ابتدائی طور پر اپریل 2019 میں ریلیز کیا جانا تھا اور اسے کئی مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے۔

موسم گرما میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں میں 'ٹاپ گن: میورک' اور 'مارول کی دی لیجنڈ آف ٹین رنگز' شامل ہیں، جو جولائی میں ریلیز ہوں گی۔

ایف 9 کی ریلیز جولائی کے اواخر تک ملتوی کرنے کے بعد یونیورسٹل اسٹوڈیو نے اینیمیٹڈ فلم 'منیونز: دی رائز گرو' کی ریلیز جولائی 2021 سے جولائی 2022 تک ملتوی کردی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں