اوپو کا نیا اسمارٹ فون اے 94 متعارف

07 مارچ 2021
اے 94 — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 94 — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اکتوبر 2020 میں اے 93 اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جس میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 پراسیسر اور 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا تھا۔

اب کمپنی نے اس کا اپ ڈیٹ ورژن اوپو اے 94 متعارف کرایا ہے۔

اس نئے فون میں بی میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 پراسیسر اور 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

تام اس فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 11.1 سے کیا ہے۔

اوپو اے 94 میں 8 جی بی ریم اور 129 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 4310 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، یو ایس بی سی پورٹ اور ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر قابل ذکر ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیززائن میں دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ الٹرا وائیڈ، میکرو اور مونو کروم کیمرے دیئے گئے ہیں۔

تاہم کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان تینوں کیمروں کے سنسرز کتنے میگا پکسل کے ہیں مگر ممکنہ طور پر 8 میگا پکسل الٹراوائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونوکروم سنسرز ہوں گے۔

کیمرا سیٹ اپ میں اے آئی کلر پورٹریٹ ویڈیو، مونوکروم ویڈیو اور ڈوئل ویو ویڈیو جیسے فیچرز موجود ہیں۔

اس فون کو متحدہ عرب امارات میں کمپنی کی ویب سائٹ پر دکھایا گیا ہے مگر کمپنی نے فی الحال قیمت اور دستیابی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

تبصرے (0) بند ہیں