رئیل می نے اپنا نیا اسمارٹ فون سی 21 متعارف کرادیا ہے۔

یہ کمپنی کا کم بجٹ فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاجرئیل می یو آئی سے کیا گیا ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ اسکینر بیک پر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ ریورس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

فون کے اندر 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اسٹوریج میں 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

کیمرا سیٹ اپ کے پینل میں فنگرپرنٹ ریزیزٹنٹ جیومیٹرک آرٹ ڈیزائن دیا گیا ہے۔

یہ فون کراس بلیو اور کراس بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا اور سب سے پہلے ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس فون کی قیمت 120 ڈالرز (18 ہزار 8 سو روپے پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تاہم کمپنی کی جانب سے دیگر ممالک میں فون کی دستیابی کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں