• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

کووڈ 19 سے شکار حاملہ خواتین میں بیماری کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے، تحقیق

شائع March 12, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

حاملہ خواتین میں کووڈ 19 کی سنگین شدت، آئی سی یو میں داخلے یا وینٹی لیٹر کی ضرورت کا خطرہ اسی عمر کی کورونا وائرس سے متاثر ایسی خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جو حاملہ نہیں ہوتیں۔

یہ بات بین الاقوامی سطح پر جاری ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برمنگھم یونیورسٹی اور عالمی ادارہ صحت کے زیرتحت ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 کی شکار حاملہ خواتین میں بیماری کی شدت سنگین ہونے کا خطرہ اس صورت میں زیادہ ہوتا ہے جب وہ موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس جیسے مسائل کا سامنا پہلے سے کررہی ہوں۔

طبی جریدے بی ایم جے میں شائع تحقیق کا آغاز اپریل 2020 میں ہوا تھا اور اس کے ابتدائی نتائج اگست 2020 میں جاری ہوئے تھے۔

اب نئے نتائج 192 تحقیقی رپورٹس کے تجزیے پر مبنی ہیں جبکہ اضافی 115 تحقیقی رپورٹس ایسی ہیں جن میں کووڈ 19 کے حاملہ خواتین اور ان کے بچوں پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ کسی بھی وجہ سے ہسپتال جانے والی یا وہاں داخل ہونے والی ہر 10 میں سے ایک حاملہ خاتون میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی۔

41 ہزار سے زیادہ حاملہ خواتین (59 تحقیقی رپورٹس میں شامل) میں سے 339 کا انتقال کووڈ 19 کے باعث ہوا جبکہ اسقاط حمل اور بچوں کے انتقال کی شرح بہت کم تھی۔

تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین میں کووڈ 19 کی سب سے علامات بخار (40 فیصد) اور کھانسی (41 فیصد) تھی، تاہم زیادہ تر حاملہ خواتین میں علامات ظاہر ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔

ماں کی زیادہ عمر، زیادہ جسمانی وزن، پہلے سے کوئی عارضہ اور سفید فام نہ ہونا حاملہ خواتین میں کووڈ 19 کی سنگین شدت کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے شواہد میں اضافہ ہورہا ہے کہ حمل کے دوران بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی شرح میں اضافہ کووڈ 19 کی شدت میں اضافے کا باع بنتے ہیں۔

تاہم محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تجزیے کی ضرورت ہے۔

تحقیق میں شامل برمنگھم یونیورسٹی کے ڈاکٹر جان ایلوٹے نے کہا کہ حاملہ خواتین کو زیادہ خطرے سے دوچار گروپ کا حصۃ سمجھا جانا چاہیے، بالخصوص وہ حاملہ خواتین جن میں خطرہ بڑھانے والے عناصر کی شناخت ہو۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے ہم ماؤں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ان کے بچوں کے لیے خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

ایک اور محقق پروفیسر شکیلہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شواہد تیزی سے سامنے آرہے ہیں، حاملہ خواتین اور طبی ماہرین کو ان اضافی خطرات کو مدنظر رکھنا چاہیے جن کا سامنا کووڈ سے متاثر حاملہ خواتین کو ہوتا ہے اور اس کے مطاب فیصلے جیسے ویکسینز کے استعمال کرنے چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024