• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm

بھارتی وزیراعظم کا کورونا کا شکار عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

شائع March 20, 2021
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی— فائل فوٹوز: اے ایف پی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی— فائل فوٹوز: اے ایف پی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کا شکار اپنے پاکستانی ہم منصب وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی اور آج ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ 'عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم کے بعد ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا بھی کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیر اعظم کے وائرس کا شکار ہونے کی خبر دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور دنیا بھر سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات بھیجے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اول بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

وزیر اعظم کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کی فہرست میں پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام بھی شامل ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی کووڈ-19 سے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں جرمن سفیر برنارڈ شلیگیک اور آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا نے بھی عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے وزیر اعظم کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو بحیثیت لیڈر حفاظتی تدابیر اختیار کر کے رول ماڈل بننا چاہیے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، سینیٹر شبلی فراز سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے وزیر اعظم کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کے وائرس کا شکار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کا کووڈ-19 کا مثبت کیس آنے پر تشویش ہے لیکن امید ہے کہ آپ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024