• KHI: Fajr 5:01am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:23am Sunrise 5:46am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:50am
  • KHI: Fajr 5:01am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:23am Sunrise 5:46am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:50am

کینسر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار آسان عادات

شائع March 21, 2021
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

کینسر دنیا بھر میں بہت تیزی سے پھیلنے والا مرض بنتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں 2020 میں ایک کروڑ ہلاکتیں ہوئیں۔

مگر اس سے بچنا بہت آسان ہے بس دل کی صحت کے لیے اچھے طرز زندگی کو اپنانا امراض قلب کے ساتھ ساتھ کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل اور دیگر اداروں کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت بخش غذا اور دیگر طبی مسائل جیسے فشار خون اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنا امراض قلب کے ساتھ ساتھ کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

اس تحقیق میں 20 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا اور آغاز میں ان میں کوئی بھی کینسر کا شکار نہیں تھا۔

15 سال کے دوران 2548 افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور محققین نے دریافت کیا کہ امراض قلب کا باعث بننے والے روایتی عناصر جیسے عمر، جنس اور تمباکو نوشی کینسر سے بھی متعلق ہے۔

انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ دل پر تناؤ کا عندیہ دینے والے natriuretic peptides کی زیادہ سطح بھی کینسر کے سنگین خطرے کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں شامل زیادہ natriuretic peptides والے افراد میں کینسر کا امکان 40 فیصد تک بڑھ گیا۔

اس کے مقابلے میں دل کو صحت مند رکھنے والی عادات جیسے بلڈ پریشر، کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا اور صحت بخش غذا کا استعمال کینسر کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور کینسر کے درمیان تعلق براہ راست نہیں مگر ہماری عادات یا رویے اس پر اثرانداز ہونے والے عوامل ہیں۔

تحقیق میں موٹاپے اور سیگریٹ نوشی کے نتیجے میں جسم میں دائمی ورم اور کینسر کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

موٹاپا اور سیگریٹ نوشی دونوں امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر بھی ہیں اور تحقیق کے مطابق ان سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے یا کینسر زدہ خلیات پھیل سکتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال دل کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح میں کمی کے ساتھ ورم سے لڑنے والے اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب جسم میں ورم بہت زیادہ ہو تو وہ امراض بشمول کینسر سے لڑنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ امراض ققلب کے شکار افراد کو کینسر ہوجائے تو نتائج بدن ترین ہوسکتے ہیں۔

محققین نے متوازن غذا، جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانا اور مناسب نیند کا مشورہ دیا تاکہ جان لیوا امراض کا خطرہ کم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی عادات بعد کی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024