رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2021
80 ہزار 933 سے کم رقم پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی —فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
80 ہزار 933 سے کم رقم پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی —فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

حکومت نے اسلامی سال 42-1441ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کر دیا ہے۔

تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 80 ہزار 933 سے کم رقم پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : رواں سال زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر

اعلامیے میں کہا گیا کہ یکم رمضان المبارک سے بینک از خود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے جو چاند کی رویت کے اعتبار سے 14 یا 15 اپریل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کا عکس—تصویر: طاہر شیرانی
نوٹیفکیشن کا عکس—تصویر: طاہر شیرانی

چنانچہ جن بینک اکاؤنٹس میں 80 ہزار 933 روپے کی رقم موجود ہوگی ان میں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی تمام سیونگ بینک اکاونٹس پر لاگو ہوگی جبکہ منافع و نقصان کی بنیاد پر کام کرنے والے اکاؤنٹس سے بھی زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ سال کے لیے زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا تھا۔

اسی طرح سال 2019 میں حکومت پاکستان نے ملک میں زکوٰۃ کٹوتی کے لیے کم سے کم نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:رواں سال زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر

سال 2018 میں زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 39 ہزار 198 روپے جبکہ سال 2017 میں 38 ہزار 405 روپے کی حد پر مقرر کیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعلان کے مطابق ملک میں یکم رمضان المبارک 14 اپریل کو متوقع ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں