• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

منشا پاشا اور جبران ناصر نے شادی کی تصاویر و ویڈیو جاری کردیں

شائع April 12, 2021
دونوں نے 10 اپریل کو شادی کی—فوٹو: منشا پاشا انسٹاگرام
دونوں نے 10 اپریل کو شادی کی—فوٹو: منشا پاشا انسٹاگرام

دو روز قبل 10 اپریل کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبرا ناصر نے شادی کی ویڈیو و تصاویر جاری کردیں۔

دونوں نے کورونا کے باعث دو دن قبل کراچی میں انتہائی سادگی سے شادی کرلی تھی۔

دونوں نے دسمبر 2019 میں منگنی کرتے ہوئے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کیا تھا مگر سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا اور گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں نے جلد شادی کرنے کے اعلانات بھی دیے۔

منگنی کے بعد کچھ عرصے تک دونوں ایک ساتھ بھی رہے اور دونوں مختلف انٹرویوز میں جلد شادی کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منشا پاشا اور جبران ناصر نے منگنی کرلی

یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں 2021 کی پہلی سہ ماہی میں شادی کرلیں گے اور 10 اپریل کو دونوں نے کورونا کے باعث سادگی سے شادی کرلی۔

اگرچہ منشا پاشا نے 11 اپریل کو شادی کی تقریب میں کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی تھی مگر انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

تاہم اب منشا پاشا اور جبران ناصر نے شادی کی ویڈیو و تصاویر جاری کردیں، جن میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں کسی بھی مہمان کے بغیر عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: منشا پاشا، جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک

منشا پاشا نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جس پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی منشا پاشا نے مذہبی اسکالر جاوید غامدی کی جانب سے ان کا آن لائن نکاح پڑھائے جانے کی تصویر بھی شیئر کی۔

جبران ناصر نے بھی شادی کی تصاویر اور آن لائن نکاح پڑھائے جانے کی ویڈیو کو شیئر کیا، جس پر لوگوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خبریں ہیں کہ دونوں کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد شوبز و سیاسی شخصیات کے لیے تقریب کا اہتمام کریں گے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں کب تک تقریب کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024