اگر تو آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں۔ کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔

صرف ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ 28 لاکھ، ہر گھنٹے 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے (یہ اوسط تعداد ہے جس میں کمی بیشی کا امکان ہے)، جس میں سے بھی 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا۔

تو یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے سرچ انجن کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کیا جاتا ہے۔

درحقیقت گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا ہے جو فوری طور پر سرچ رزلٹس کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جب آپ کسی موضوع کو سرچ کر رہے ہوں اور رزلٹ پیج میں کچھ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ماؤس استعمال کرکے سرچ ٹیب پر جانے کی بجائے کی بورڈ پر اس سلیش '/' کو کلک کریں۔

ایسا کرنے پر آپ براہ راست سرچ فیلڈ پر پہنچ جائیں گے جہاں آپ ٹائپ کرکے اپنے سرچ موضوع کو بہتر بناسکتے ہیں یا کسی اور چیز کو تلاش کرسکتے ہیں۔

درحقیقت آپ سرچ پیج پر کسی بھی بٹن کو کلک کریں گے تو گوگل کی جانب سے ایک پوپ اپ ونڈو میں بتایا جائے گا کہ / کو کلک کرکے سرچ باکس پر پہنچا جاسکتا ہے۔

جب آپ / کو کلک کریں گے تو اوریجنل سرچ انکوائری کے مزید آپشن آپ کے سامنے آجائیں گے۔

درحقیقت سرچ فیلڈ میں عام سرچز سے متعلق سجیشنز (تجاویز) بھی نظر آئیں گی۔

گوگل سرچ کا یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے اور اس کا مقصد صارفین کو ماؤس یا ٹریک پیڈ کو استعمال کیے بغیر اپنی پسند کی سرچز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں