• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

کووڈ ویکسین خواتین میں بانجھ پن کا باعث نہیں بنتی، تحقیق

شائع April 18, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین خواتین میں بانجھ پن کا باعث نہیں بنتی۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سرائیل کے Hadassah یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی اس تحقیق کے نتائج ابھی کسی جریدے پر جاری نہیں ہوئے بلکہ آن لائن پری پرنٹ سرور medRxiv میں جاری کیے گئے۔

اس تحقیق میں 32 خواتین کو شامل کیا گیا تھا جن کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، ایک ویکسین استعمال کرنے والا، دوسرا کووڈ 19 کو شکست دینے والا جبکہ تیسرا ایسا تھا جس کو نہ تو وائرس کا سامنا ہوا تھا اورر نہ ویکسین استعمال کی تھی۔

تحقیق کے دوران خواتین کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے تاکہ دیکھا جاسکے کہ بچے پیدا کرنے کی صلاحیت پر کس حد تک اثرات مرتب ہوئے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کا شکار ہونے والی خواتین کی اس صلاحیت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی تھی۔

محققین نے بتایا کہ ہم یہ دریافت کرکے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ویکسین سے خواتین کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا جبکہ ان میں وائرس کے خلاف کام کرنے والی اینٹی باڈیز بن جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ان اینٹی باڈیز کو ٹریک کیا اور ہر مریض کے خون اور سیال میں یہ اینٹی باڈیز دریافات کی گئیں، جو کہ اہم ہے کیونکہ اس سے تحفظ ملنے کا علم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد افراد کووڈ ویکسین سے اس لیے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس سے خواتین بانجھ پن کا شکار ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا 'ہم کوئی ایسی حیاتیاتی وجہ دریافت نہیں کرسکے جس سے لوگوں کو خوفزدہ ہونا پڑے، اگرچہ یہ ایک پرتناؤ عہد ہے، اسی لیے لوگوں میں انسانی زندگی کے ایک اہم ترین حصے کے حوالے سے خوف پایا جاتا ہے'۔

محققین نے کہا کہ یہ ایک ابتدائی تحقیق ہے جس میں بہت کم خواتین کو شامل کیا گیا تھا، تاہم ان نتائج کو پیش کرنے پر خوش ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے مین مدد مل سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہماری رائے یہی تھی مگر اب ہم ٹھوس انداز سے یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ ویکسین سے خواتین بانجھ نہیں ہوتیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024