لاہور: پنجاب کے اضلاع اوکاڑہ، وہاڑی اور ساہیوال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح بالترتیب 51، 41 اور 35 فیصد رپورٹ کی گئی جس سے یہ خطرہ بڑھ گیا ہے کہ وائرس اب بڑے آبادی والے شہروں سے دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 اضلاع میں خطرناک حد تک اعلیٰ مثبت شرح ریکارڈ کی گئیں جن میں لاہور 19.5فیصد، راولپنڈی 12 فیصد، فیصل آباد 11.5 فیصد، اور ملتان 8.1 فیصد شامل ہیں اور صوبے کی مثبت کیسز کی شرح 11.5 فیصد ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس چھوٹے اضلاع میں پھیل رہا ہے جہاں پہلے بہت کم کیسز اور اموات سامنے آتی تھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں