بھارت میں ایک مرتبہ پھر یومیہ کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وبا میں شدت کے باوجود ریاستی انتخاب میں سیکڑوں افراد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف

بھارتی حکام کے مطابق ملک میں مزید 3 لاکھ 79 ہزار 257 کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں اب تک رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے بعد بھارت میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ ہوگئی۔

کورونا کیسز کی تعداد کے نتاظر میں امریکا کے بعد بھارت کا شمار ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 645 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس کا بحران شدید تر، مختلف ممالک کے تعاون کے وعدے

کورونا کے بحران کے دوران مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ آج سے شروع ہوگئی۔

توقع ہے کہ ریاست بھر میں کم از کم 11 ہزار 860 پولنگ اسٹیشنز پر 8 لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ ڈالیں گے۔

بھارتی الیکشن کمیشن نے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست میں بڑے پیمانے پر انتخابی ریلیوں کے انعقاد پر پچھلے چند ہفتوں کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی جلسوں میں حصہ لیا۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار کیسز رپورٹ کیے گئے جو وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی بلند ترین شرح ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال، پاکستانیوں کا وزیراعظم سے امداد بھیجنے پر زور

بدھ کے روز سے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بھارتیوں کو ویکسین کے لیے سرکاری ایپ پر اندراج کرنے کی اجازت دی گئی لیکن سوشل میڈیا پر شکایات کی بھرمار ہوگئی کہ ایپ کریش ہوگئی ہے۔

ہفتہ کو شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم ناکافی ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق یہاں تک کہ 45 سال سے اوپر کے لوگوں کو بھی ویکسین کمی کا سامنا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں