• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm

ہرارے ٹیسٹ میں فواد عالم کی سنچری، پاکستان کو 198 رنز کی برتری حاصل

شائع April 30, 2021 اپ ڈیٹ May 1, 2021
فواد عالم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فواد عالم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
عابد علی اور عمران بٹ نے 115 رنز کی اوپننگ شراکت کی—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
عابد علی اور عمران بٹ نے 115 رنز کی اوپننگ شراکت کی—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سنچری کی بدولت 198 رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔

ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز جب پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز وکٹ پر موجود تھے اور ٹیم کا اسکور 103 رنز تھا۔

مزید پڑھیں: ہرارے ٹیسٹ: پہلے دن زمبابوے176رنز پر ڈھیر، پاکستانی اوپنرز کی سنچری شراکت

عابد علی 56 رنز اور عمران بٹ 43 رنز پر کھیل رہے تھے لیکن دوسرے روز سنچری شراکت کو زیادہ طول نہ دے پائے اور 115 کے اسکور پر عابد علی کی 60 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

دوسری وکٹ پر تجربہ کار اظہر علی نے عمران بٹ کے ساتھ 61 رنز کی شراکت بنائی اور 36 رنز بنا کر تریپانو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم کھاتہ کھولنے میں ناکام ہوئے اور 182 کے اسکور پر صفر پر آؤٹ ہوئے تاہم عمران بٹ نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی۔

عمران بٹ نے 236 گیندوں کا سامنا کیا لیکن وہ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 7 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عمران بٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد فاد عالم کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کی برتری میں مزید اضافہ کردیا۔

دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 107 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد رضوان 45 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ فہیم اشرف اس مرتبہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

دوسرے اینڈ سے فاد عالم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی ایک اور سنچری مکمل کی۔

جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 198 رنز کی برتری حاصل ہے۔

فواد عالم کا سنچری بنانے کے بعد منفرد انداز، وہ 16 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی
فواد عالم کا سنچری بنانے کے بعد منفرد انداز، وہ 16 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی

فواد عالم 16 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ حسسن علی 21 رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 176 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد بلے بازوں نے سنچری شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024