گوگل فوٹوز کی مقبولیت کی چند وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ اس میں فوٹوز اور ویڈیوز کے لیے لامحدود مفت اسٹوریج موجود ہے۔

تاہم گوگل کی یہ بہترین سروس مفت اسٹوریج کی فراہمی کا سلسلہ ختم کررہی ہے۔

نومبر 2020 میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ یکم جون 2021 سے گوگل فوٹوز کی مفت پالیسی کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔

فوٹوز میں اپ لوڈ ہونے والی نئی تصاویر اور ویڈیوز اس 15 جی بی مفت اسٹوریج کا حصہ ہوگی جو ہر گوگل اکاؤنٹ کو بنانے پر صارف کو ملتی ہے۔

یعنی ابھی گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی آن لائن اسٹوریج جی میل، ڈرائیو وغیرہ کے لیے فراہم کی جاتی ہے، جس میں ای میلز اور فائلز اسٹور ہوتی ہیں۔

مگر یکم جون 2021 سے ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز کے ساتھ ساتھ گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسی اسٹوریج کا حصہ بن جائیں گی۔

ابھی گوگل فوٹوز میں لامحدود تصاویر اور ویڈیوز کو مفت اسٹور کیا جاسکتا ہے (تصاویر 16 میگا پکسل اور ویڈیوز ایچ ڈی ہونی چاہیے)۔

مگر جون سے ہر نئی تصویر یا ویڈیو مفت 15 جی بی اسٹوریج میں جگہ گھیرے گی۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں آج کل لوگ جتنی زیادہ ویڈیوز اور تصاویر کھینچتے ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے یہ مفت اسٹوریج کچھ زیادہ وقت تک چل نہیں سکے گی۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق یکم جون سے ہی ہوگا تو مئی آخری مہینہ جسس میں آپ گوگل فوٹوز میں جتنی مرضی ویڈیوز اور فوٹوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

نئی پالیسی کے حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو بھرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، مگر 20 فیصد ایسے ہیں جو بہت کم وقت میں اسے بھر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق اس مفت سروس کو ختم کرنے کا مقصد ہر ایک کو اسٹوریج کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ بڑھتی طلب کو پورا کرنا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں