سام سنگ نے خاموشی سے ایک مڈرینج 5 جی فون پیش کردیا

20 مئ 2021
گلیکسی ایف 52 فائیو جی — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایف 52 فائیو جی — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے خاموشی سے اپنا ایک نیا مڈرینج اسمارٹ فون گلیکسی ایف 52 فائیو جی متعارف کرادیا ہے۔

گلیکسی ایف سیریز کا یہ نیا فون 6.6 انچ کے فل ایچ ڈی پلس ٹی ایف ٹی اسکرین سے لیس ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے۔

ڈسپلے پر بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پپکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو ائی 3.1 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی ایف 52 میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

سام سنگ کے اس فون میں متعدد تھرڈ پارٹی ایپس بھی دی گئی ہیں تاہم صارفین ان کو ان انسٹال کرسکتے ہیں۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ہیڈفون جیک، یو ایس بی سی پورٹ اور سائیڈ پر موجود فنگرپرنٹ ریڈر دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 1999 یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

دیگر ممالک میں فون کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں