• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C

پاکستان اور روس گیس پائپ لائن کی تعمیر پر رضامند

شائع اپ ڈیٹ
پروٹوکول کے مطابق منصوبے کا نام تبدیل کرکے 'پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن' کردیا گیا ہے — فائل فوٹو / رائٹرز
پروٹوکول کے مطابق منصوبے کا نام تبدیل کرکے 'پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن' کردیا گیا ہے — فائل فوٹو / رائٹرز

پاکستان اور روس نے کراچی سے قصور تک گیس کی ترسیل کے لیے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کے لیے بین الحکومت معاہدے (آئی جی اے) پردستخط کر دیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا کہ ماسکو میں روسی وزیر توانائی نِکولائی شلگینوو اور پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے شمال ۔ جنوب گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدے میں ترامیم کے پروٹوکولز پر دستخط کیے۔

پروٹوکول کے مطابق منصوبے کا نام تبدیل کرکے 'پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن' کردیا گیا ہے۔

پائپ لائن منصوبہ پاکستان اور روس کے درمیان فلیگ شپ اسٹریٹیجک وینچر ہے جس سے دوطرفہ تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026