ویوو کی وی سیریز کو بہترین سیلفی کیمرے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

درحقیقت ویوو وی سیریز میں ہی پہلی بار 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا تھا جس کے بعد اب ہر کمپنی کی جانب سے ایسا کیا جارہا ہے۔

اپریل کے آخر میں ویوو وی 21 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے تھے جن میں وی 21، وی 21، وی 21 فائیو جی اور وی 21 ای شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اب ویوو وی 21 کو پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے جو پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

وی 21 میں فرنٹ پر 44 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس میں او آئی ایس بھی موجود ہے جو فرنٹ کیمروں میں نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ ایکسٹرا اسموتھ نس کے لیے ای آئی ایس کا فیچر بھی کیمرے کا حصہ ہے جبکہ 3 ایل ای ڈیز بھی فریم میں موجود ہیں جو تاریکی میں تصاویر لینے کو مدد فراہم کرتی ہیں۔

اسی طرح اے آئی نائٹ پورٹریٹ موڈ کے ساتھ آٹوفوکس جیسا فیچر بھی اس کیمرے کا حصہ ہے جو اکثر فلیگ شپ فونز میں بھی نہیں ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس سسٹم موجود ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق فرنٹ اور بیک کیمروں کو اسپلٹ اسکرین وی لاگز کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ اور ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

وی 21 میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ فونز میں ایسا ریم فیچر دیا گیا ہے جس سے سسٹم ایسے کام کرتا ہے جیسے اس میں 11 جی بی ریم موجود ہے۔

یہ فون پری آرڈر میں 59 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس کی باقاعدہ فروخت 8 جون سے شروع ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں