• KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm

بجٹ اقدامات کے تحت چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

شائع June 12, 2021
بجٹ اقدامات سے چھوٹی کاروں کے خریداروں کو قیمتوں کے لحاظ سے فائدہ پہنچے گا — تصویر: سوزوکی فیس بک
بجٹ اقدامات سے چھوٹی کاروں کے خریداروں کو قیمتوں کے لحاظ سے فائدہ پہنچے گا — تصویر: سوزوکی فیس بک

کراچی: حکومت کی جانب سے مقامی طور پر تیار ہونے والی 850 سی سی تک کی کاروں پر جنرل سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے 12.5 فیصد کرنے اور فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی، ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دینے سے چھوٹی کاروں کے خریداروں کو قیمتوں کے لحاظ سے فائدہ پہنچے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس رعایت کا سب سے زیادہ فائدہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی ایل) کو ہوگا کیوں کہ اس کی بولان اور 660 سی سی کی آلٹو گاڑیاں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

مالی سال 2021 میں بولان کی فروخت میں 65 فیصد جبکہ آلٹو کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ مالی سال میں دونوں گاڑیوں کے بالترتیب 8 ہزار 9 اور 36 ہزار 504 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

تاہم اسٹیک ہولڈرز آٹو سیکٹر کے لیے اعلان کردہ بجٹ اقدامات پر واضح ردِعمل دینے سے گریزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے پیمانے پر ٹیکسز میں چھوٹ سے صنعتی نمو میں تیزی آئے گی

پی اسی ایم سی ایل کے ترجمان شفیق احمد شیخ نے کہا کہ 'یہ آٹو سیکٹر کے صارفین کے لیے بہترین مراعات اور فوائد ہیں، ہم اس پر حکومت کو سراہتے ہیں'۔

—ڈان اخبار
—ڈان اخبار

پی اے اے پی اے ایم کے سابق چیئرمین مشہود علی خان نے کہا کہ 850 سی سی تک کی کاروں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی رعایت سے ان کی طلب میں بہتری آئے گی اور صلاحیتوں کے استعمال کے علاوہ آٹو سیکٹر میں روزگار بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کو صارفین کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے 850 سی سی تک کی کاروں کے لیے آٹو فنانسنگ پر شرح سود 7 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2022 کے بجٹ میں سبسڈیز میں 225 فیصد اضافہ

پی اے ایم اے کے چیئرمین اور انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) علی اصغر جمالی نے کہا کہ 'پہلے مجھے بجٹ سمجھنے دیں، میری ٹیم مجھے پیر کے روز بجٹ پر بریف کرے گی اور اس کے بعد ہی میں ردِعمل دے سکتا ہوں'۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار شنکر تلریجا نے ایف ای ڈی کے استثنیٰ اور جی ایس ٹی میں 4.5 فیصد کی کمی کے بعد سوزوکی بولان اور 660 سی سی آلٹو کار کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار تک کی کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔

اے پی ایم ڈی اے کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ حکومت کو مقامی طور پر تیار ہونے والی 850 سی سی کاروں کی طرح استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں بھی رعایت دینی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے 30 کھرب 60 ارب روپے مختص کردیے

خیال رہے کہ مالی سال 2021 کے گیارہ ماہ کے عرصے میں کاروں کی مجموعی فروخت 56.6 فیصد بڑھی تھی اور گزشتہ مالی سال کے 89 ہزار 130 یونٹس کے مقابلے رواں مالی سال ایک لاکھ 39 ہزار 613 یونٹس فروخت ہوئے، جس کی وجہ شرح سود میں کمی ہے جس نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور تاخیر سے فراہمی کے باوجود خریداروں کو اپنی جانب راغب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 اکتوبر 2024
کارٹون : 6 اکتوبر 2024