فریحہ الطاف ویب سیریز میں منفی کردار ادا کرنے کیلئے تیار

ویب سیریزجولائی میں ریلیز ہونے کا امکان ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ویب سیریزجولائی میں ریلیز ہونے کا امکان ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق ماڈل، فیشن ڈیزائنر و سماجی رہنما فریحہ الطاف پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز 'دائی' میں اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سابق ماڈل اور ایونٹ منیجمنٹ گرو فریحہ الطاف اداکاری کرنے جارہی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کا کردار بہت چیلنجنگ ہے۔

فریحہ الطاف پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کرنے جارہی ہیں اور اپنے کردار کو انہوں نے 'شیطانی' قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘ہراسانی‘ پر بات کرنے کی فریحہ الطاف کی پرانی ویڈیو وائرل

ویب سیریز میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے ڈان امیجز کو بتایا کہ 'ان کا کردار تاریک ہے لیکن اس کے کئی پہلو ہیں'۔

فریحہ الطاف نے بتایا کہ 'ان کے کردار کا سادہ رخ اس وقت سامنے آتا ہے جب وہ ایک ایس ایچ او کے ساتھ ہوتی ہیں جو ایک کم عمر شخص ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ان کے کردار کا برا رخ اس وقت سامنے آتا ہے جب وہ غیرقانونی اسقاطِ حمل کرتی ہیں اور اس کا لطف اٹھاتی ہیں، وہ ایک سیریل کِلر جیسی ہیں'۔

فریحہ الطاف نے کہا کہ ویب سیریز میں ان کے تیسرا رخ یہ ہے کہ وہ طعنے دیتی ہیں اور پُرتشدد ہیں، ان کا یہ رخ ویب سیریز میں ان کے ملازمین کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویب سیریز 'دائی' میں وہ ایک طرح سے 3 مختلف کردار ادا کررہی ہیں۔

سابق ماڈل نے بتایا کہ 'وہ سیٹ پر بہت زیادہ انجوائے کررہی ہیں، ہر چیز ان کے لیے حیران کن تھی، وہ سیٹ پر کسی کو نہیں جانتی'۔

یہ بھی پڑھیں: ہیکرز نے فریحہ الطاف کا واٹس ایپ نمبر ہیک کرکے لوگوں کو پیغامات بھیج دیے

مختلف فلموں میں کیمیو (مختصر) کرداروں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے 2 فلموں میں ماں کا کردار ادا کیا اور دیگر 2 میں بھی اداکاری کی۔

فریحہ الطاف کا کہنا تھا کہ 'میں کہہ چکی ہوں کہ اب میں ایسے کردار نہیں کروں گی، مجھے کیمیو کرنا برا نہیں لگتا لیکن اگر مجھے کسی کردار کی پیشکش کی جاتی ہے تو میں کسی جھلی کا کردار ادا کرنا چاہتی تھی یا شاید میں کامیڈی بہت اچھی کرتی ہوں اس لیے کردار کے لیے ہاں کہہ دیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ایک طویل عرصے سے اپنا بزنس کررہی ہوں جو بورنگ ہے، کچھ تبدیلی ہونا اچھی چیز ہے'۔

فریحہ الطاف نے مزید کہا کہ 'ویب سیریز میں جو کردار ہے وہ ان کے لیے چیلنجنگ ہے جبکہ فیشن دیوا کا کردار ادا کرنے میں کوئی چیلنج نہیں ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ ویب سیریز میں وہ سونے کی چوڑیاں پہنے ہوئے اور انتہائی مختلف لباس میں نظر آئیں گی جو اس فریحہ الطاف سے قدرے مختلف ہے جس سے سب واقف ہیں۔

فریحہ الطاف نے بتایا کہ 'میں اس قسم کے کپڑے نہیں پہنتی اور ویب سیریز کے لیے زینب چھوٹانی سے ڈریسز تیار کروائے'۔

انہوں نے کہا کہ 'دائی' سے متعلق سب سے دلچسپ چیز یہ ہے کہ ان کا کردار بہت زیادہ 'شیطانی' ہے۔

مزید پڑھیں: فریحہ الطاف نے خاتون کی ویڈیو بنانے پر معذرت کرلی

سابق ماڈل نے مزید کہا کہ'ویب سیریز میں اسقاطِ حمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے وہ سرخ رنگ کی لپ اسٹک لگاتے ہوئے بھی نظر آئیں گی'۔

انہوں نے ویب سیریز کو ٹی وی سیریز یا فلم سے بہتر تجربہ قرار دیا، 'میں یہ کرنا چاہتی تھی کیونکہ ویب سیریز ایک حقیقت اور آپ آزادی سے کام کرسکتے ہیں، آپ سچ دکھا سکتے ہیں اور میں سچائی پر یقین رکھتی ہوں'۔

فریحہ الطاف نے کہا کہ 'میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ہم فلموں میں سچ نہیں دکھاتے لیکن جو فلمیں ایسا کرتی ہیں ان پر پابندی لگادی جاتی ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'تو اب ہمارے پاس ایک ایسا میڈیم ہے، میں تو سب کو بتارہی ہوں کہ جب سے عالمی وبا شروع ہوئی ہے میری تو جیسے نیٹ فلیکس سے شادی ہوگئی ہے کیونکہ میں دن کے 5 گھنٹے نیٹ فلیکس دیکھ کر گزارتی ہوں'۔

فریحہ الطاف نے بتایا کہ 'میں صرف انگریزی شوز نہیں دیکھتی بلکہ ہسپانوی، ترکی اور دیگر مختلف زبانوں کے شوز بھی دیکھتی ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ دنیا کیا کررہی ہے، یہ ایک عالمی گیم بن گیا ہے اور ایک او ٹی ٹی چینل پر ہونا عالمی سطح تک رسائی ہے، آپ پھر صرف پاکستانی آڈینس تک محدود نہیں رہتے'۔

فریحہ الطاف کے مطابق ان کی یہ ویب سیریز جولائی میں اردو فلکس پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں