• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm

مائیکروسافٹ کا ہزاروں روپے کا سافٹ ویئر مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

شائع July 1, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اگر آپ مائیکرو سافٹ کا 50 ڈالرز (7 ہزار 900 روپے سے زائد) کا سافٹ ویئر مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی آپ کے پاس موقع ہے۔

مائیکروسافٹ پی ڈی ایف منیجر اب مفت ڈائون لوڈ کے لیے دستیاب ہے مگر صرف 3 جولائی تک۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پی ڈی ایف منیجر بیشتر صارفین کے لیے بہت اہمیت کا حامل سافٹ ویئر ہے۔

اسے ڈائون لوڈ کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ اسٹور پر جائیں یا اس لنک پر کلک کریں۔

اس مقصد کے لیے آپ کو پہلے کمپیوٹر پر مائیکروسافٹ اکائونٹ پر سائن ان ہونا ہوگا۔

اس کے بعد مائیکرو سافٹ اسٹور میں پی ڈی ایف منیجر سرچ کریں۔

وہاں پی ڈی ایف منیجر مرج، اسپلٹ اور ٹرم کا انتخاب کریں اور گیٹ بٹن کو کلک کریں۔

کمپنی کے مطابق پی ڈی ایف منیجر آسانی سے استعمال ہونے والی ایپ ہے جس سے پی ڈی ایف فائلز کو ایڈیٹ اور مرج کیا جاسکتا ہے۔

یعنی متعدد دستاویزات کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ایک دوسرے میں اکٹھا کیا جاسکتا ہے، ان کے مخصوص حصوں کو کٹ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ان فائلز کو ایکسٹریکٹ، روٹیٹ اور ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Farrukh Nisar Khan Jul 02, 2021 09:51am
Link is not working anymore
Farrukh Nisar Khan Jul 02, 2021 09:51am
Link is not working
عبید اللہ عبید Jul 02, 2021 11:55am
آپ کے دیے ہوئے لنک پر کلک کرنے سے درجہ ذیل پیغام ملتا ہے We are sorry, the page you requested cannot be found.

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024