• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

شائع July 6, 2021
کارروائی کوئٹہ کے نواح میں ہزار گنجی کے علاقے کِلی گلزار میں کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
کارروائی کوئٹہ کے نواح میں ہزار گنجی کے علاقے کِلی گلزار میں کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہزار گنجی کے علاقے میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی کوئٹہ کے نواح میں ہزار گنجی کے علاقے کِلی گلزار میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مستونگ: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 'عسکریت پسند' ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لڑائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: مستونگ میں کالعدم تنظیم کے 9 ’دہشت گرد‘ ہلاک

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی سی ٹی ڈی نے ضلع مستونگ میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024