قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپیئن نوید عالم کینسر کے مرض میں مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔

چند روز قبل طبعیت بگڑنے پر نوید عالم کو شوکت خانم ہسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں کینسر تشخیص ہوا تھا۔

مزیدپڑھیں: پاکستانی ہاکی کے عظیم کھلاڑی اور سابق کپتان رشید جونیئر انتقال کر گئے

اہلخانہ کے مطابق گزشتہ شب ان کی کیمو تھیراپی ہوئی تھی تاہم کیمو تھراپی کے بعد نویم عالم کی طبعیت بگڑ گئی۔

خیال رہے کہ 47 سالہ سابق اولمپیئن کے علاج و معالجہ کےاخراجات کا تخمیہ 40 لاکھ روپے لگایا تھا جس کے لیے حکومت پنجاب اور سندھ نے معاونت کی ذمہ داری لی تھی۔

نوید عالم نے بطور کوچ بھی ہاکی ٹیم میں فرائض انجام دیے، انہوں نے 1994 کا ہاکی ورلڈ کپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2020:کورونا وائرس کے باعث انتقال کرجانے والی شخصیات و سیاستدان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی نوید عالم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید خان نے نوید عالم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، یہ ان کے اہلخانہ اور دوستوں کے لیے بڑا دکھ ہے۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار منصور علی خان نے سابق اولپمئین کے انتقال پر افسوس کیا۔

چند روز قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سابق سیکریٹری نے حکومت اور پی ایچ ایف سے اپیل کی تھی کہ خون کے کینسر میں مبتلا نوید عالم کی مدد کی جائے۔

نوید عالم نے 2008 میں بیجنگ اولمپک کھیلوں میں قومی ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔

پاکستان نے 2008 کے اولمپکس میں آٹھویں نمبر پر کامیابی حاصل کی تھی، پی ایچ ایف نے نوید عالم کو 2016 میں ڈائریکٹر ڈیولمپنٹ اور ڈومیسٹک بھی مقرر کیا تھا۔

خیال رہےکہ گزشتہ سال نومبر 2020 میں قومی ہاکی ٹیم کا اہم نام ہم سے جدا ہوگیا تھا، سابق کپتان اور عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر 79 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔

سابق اولمپیئن کا شمار پاکستان کی تاریخ کے بہترین سینٹر فارورڈز میں سے ایک میں کیا جاتا تھا جو خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال تھے، انہوں نے اس دور میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے جب پاکستان بین الاقوامی سطح پر ہاکی کی حقیقی طاقت تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Jul 13, 2021 11:08pm
بہت زیادہ افسوس