پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز، 46 اموات رپورٹ

اپ ڈیٹ 04 اگست 2021
کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں اضافے کی وجہ ڈیلٹا ویریئنٹ کو قرار دیا جارہا ہے—فائل فوٹو: اے پی
کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں اضافے کی وجہ ڈیلٹا ویریئنٹ کو قرار دیا جارہا ہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 46 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں وائرس کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 8 فیصد سے بڑھ گئی۔

علاوہ ازیں مزید ایک ہزار 454 افراد وائرس سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 829 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والے ریلوے مسافروں پر 10 فیصد جرمانے کا فیصلہ

پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 47 ہزار 999 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 23 ہزار 575 مریض دم توڑ گئے۔

اس وقت ملک میں کووِڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 595 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات کی تعداد کچھ یوں رہی:

  • سندھ: 2 ہزار 438 کورونا کیسز، 12 اموات

  • پنجاب: 934 کورونا کسیز، 21 اموات

  • خیبرپختونخوا: 556 کورونا کیسز، 10 اموات

  • بلوچستان: 122 کورونا کیسز

  • اسلام آباد: 332 کورونا کیسز، 2 اموات

  • آزاد کشمیر: 267 کورونا کیسز، ایک موت

  • گلگت بلتستان: 73 کورونا کیسز

ملک کے مختلف حصوں میں اب تک مجموعی کورونا کیسز اور اموات کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

  • سندھ: 3 لاکھ 89 ہزار 699 کورونا کیسز، 6 ہزار 69 اموات

  • پنجاب: 3 لاکھ 59 ہزار 321 کورونا کیسز، 11 ہزار 104 اموات

  • خیبرپختونخوا: ایک لاکھ 45 ہزار 862 کیسز، 4 ہزار 487 اموات

  • بلوچستان: 30 ہزار 749 کیسز، 328 اموات

  • اسلام آباد: 88 ہزار 676 کیسز، 806 اموات

  • آزاد کشمیر: 25 ہزار 301 کیسز، 634 اموات

  • گلگت بلتستان: 8 ہزار 391 کیسز، 147 اموات

خیال رپے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں اضافے کی وجہ ڈیلٹا ویرینٹ کو قرار دیا جارہا ہے جو سب سے پہلے بھارت میں سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز پر عوام کا جمِ غفیر

حالیہ لہر میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں کچھ استثنیٰ کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بھی ملک بھر میں سماجی و کاروباری سرگرمیوں پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حالیہ لہر کے دوران حکومت کے انتباہ کے باعث شہریوں میں ویکسینیشن کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں