ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 ہزار 40 افراد متاثر، 53 انتقال کر گئے

اپ ڈیٹ 09 اگست 2021
ملک بھر میں کووڈ مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 440 مریض زیر علاج ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
ملک بھر میں کووڈ مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 440 مریض زیر علاج ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 40 کیسز سامنے آئے اور 53 مریض انتقال کر گئے۔

علاوہ ازیں 2 ہزار 765 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب بھی رہے جس کے بعد شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 404 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی 53 اموات میں سے 25 اموات وینٹیلیٹرز پر زیر علاج مریضوں کی تھیں، وبا کے باعث سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح دہرے ہندسوں میں داخل

ملک کے چار بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر زیر علاج کووڈ مریضوں کی شرح راولپنڈی میں 28 فیصد، پشاور میں 38 فیصد، ملتان میں 34 فیصد اور اسلام آباد میں 46 فیصد ہے۔

علاوہ ازیں بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 59 فیصد، کراچی میں 60 فیصد، حیدر آباد میں 68 فیصد اور اسکردو میں 89 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 17 ہزار 625، پنجاب میں 19 ہزار 506، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 53، اسلام آباد میں 3 ہزار 89، بلوچستان میں ایک ہزار 47، گلگت بلتستان میں 541، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 667 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 404 ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ایک عام دوا کووڈ کی شدت ممکنہ طور پر 70 فیصد تک کم کرسکتی ہے، تحقیق

ملک بھر میں کووڈ مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 440 مریض زیر علاج ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں اس وبا کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 83 ہزار 298 کیسز فعال ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ یوں ہے:

  • سندھ: 4 لاکھ 400 کورونا کیسز، 6 ہزار 215 اموات

  • پنجاب: 3 لاکھ 64 ہزار 680 کورونا کیسز، 11 ہزار 201 اموات

  • خیبرپختونخوا: ایک لاکھ 48 ہزار 619 کورونا کیسز، 4 ہزار 556 اموات

  • بلوچستان: 31 ہزار 177 کورونا کیسز، 331 اموات

  • اسلام آباد: 90 ہزار 660 کورونا کیسز، 816 اموات

  • آزاد کشمیر: 27 ہزار 288 کورونا کیسز، 646 اموات

  • گلگت بلتستان: 8 ہزار 796 کورونا کیسز، 153 اموات

اب تک ملک بھر میں کووڈ کی تشخیص کے لیے ایک کروڑ 65 لاکھ ایک ہزار 934 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے علاج کے لیے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 276 مریض زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں