گیمنگ کے شوقین افراد کو یہ نئے اسمارٹ فونز ضرور پسند آئیں گے

16 اگست 2021
اوسوز روگ 5 ایس سیریز کے فونز  — فوٹو بشکریہ اوسوز
اوسوز روگ 5 ایس سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ اوسوز

اگر آپ اسمارٹ فونز پر گیمز کھیلنا زیادہ پسند کرتے ہیں تو اوسوز نے ایسے افراد کے لیے نئے گیمنگ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

اوسوز روگ 5 ایس اور 5 ایس پرو اس سال اپریل میں پیش کیے گئے روگ 5 سیریز کے اپ ڈیٹ ماڈلز ہیں۔

اوسوز روگ 5 ایس سیریز کے ونز میں سب سے خاص بات اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر کی موجودگی ہے جس میں 3.0 گیگا ہرٹز پرائم کور سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ اوسوز
فوٹو بشکریہ اوسوز

اس پراسیسر کا اے آئی انجن سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ بہتر ہے۔

پراسیسر کے علاوہ بھی نئے فونز میں کافی کچھ نیا ہے۔

اوسوز روگ 5 ایس سیریز کے فونز میں 8، 12 ، 16 اور 18 جی بی ریم جبکہ 128 ، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

دونوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں مگر این ایف ٹی ایس فارمیٹڈ ایکسٹرنل یو ایس بی ڈرائیو سپورٹ دی گئی ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے یہ ڈسپلے روگ 5 سیریز جیسے ہی فونز ہیں۔

فوٹو بشکریہ اوسوز
فوٹو بشکریہ اوسوز

دونوں فونز میں 6.78 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

روگ 5 پرو میں روگ ویژن کلر پی مولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیک پر کمپنی کا لوگو آر جی بی backlit کے ساتھ ہے۔

اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کا استعمال کیا گیا ہے اور ایک خصوصی کوٹنگ کی گئی ہے تاکہ پسینے کے باوجود انگلیاں ہموار طریقے سے کام کرسکیں۔

فوٹو بشکریہ اوسوز
فوٹو بشکریہ اوسوز

دونوں میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

سائیڈ پورٹ کو ایچ ڈی ایم آئی ایکٹرنل مانیٹر، ہیڈفون کنکٹ کرنے یا ایرو ایکٹیو کولر 5 کو پاور فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فون میں ہیڈ فون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وایڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے روگ یو آئی سے کیا ہے جبکہ ڈوئل سم سپورٹ اور 7 میگنیٹ لائنر فرنٹ فیسنگ اسپیکرز بھی ڈیوائسز کا حصہ ہیں۔

فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہے جبکہ ایئر ٹریگر 5 کے لیے الٹراسونک سنسرز استعمال کیے گئے ہیں۔

اوسوز روگ 5 ایس کا 16 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1077 ڈالرز (ایک لاکھ 77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

5 ایس کا 18 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج سے لیس ماڈل کو خریدنے کے لیے 1221 ڈالرز (2 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ) خرچ کرنا ہوں گے۔

اسی طرح روگ 5 ایس پرو کا 18 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1365 ڈالرز (2 لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں