ٹیکنو چین سے تعلق رکھنے والی کمپنی ہے جو پاکستان جیسی مارکیٹوں میں انٹری لیول اور مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

مگر جون میں ٹیکنو نے اپنے ذیلی برانڈ فینٹوم کے پلیٹ فارم سے پہلا فلیگ شپ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اب فینٹوم ایکس اسمارٹ فون کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور فی الحال پری آرڈر میں بک کرایا جاسکتا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون بھی ہے جس کا سیلفی کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے یعنی بیک کیمرے جتنا ہی طاقتور۔

اس فون میں 6.7 انچ کا سپرامولیڈ ڈسپلے 9 ہرٹز ریفریش ریٹ، 1080 پی ریزولوشن اور خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

فون میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 95 پراسیسر کے ساتھ ایک ویپر چیمبر موجود ہے جو ڈیوائس کو 3 سے 5 سینٹی گریڈ ٹھنڈا رکھتا ہے۔

فینٹوم ایکس میں 4700 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ بیٹری کے ساتھ دی گئی ہے اور 30 منٹ میں 70 فیصد بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

اسی طرح 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اب کیمرا سیٹ اپ کی بات کی جائے تو بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں 1/1/3 انچ سنسر دیا گیا ہے ، یہ ڈوئل پکسل سنسر ہے جس میں لیزر آٹوفوکس کا فیچر بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

اس کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جسے پورٹریٹ کیمرا بھی قرار دیا گیا ہے، جو اچھے پورٹریٹ شاٹس کے ساتھ 2 ایکس زوم کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، یہ اس طرح کا پہلا کیمرا ہے جو کسی ٹیکنو فون میں دیا گیا۔

تیسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جبکہ ایک کواڈ ایل ای ڈی فلیش بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

اسی طرح فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر فرنٹ پر دیا جانے والا پہلا اتنا طاقتور سیلفی کیمرا ہے۔

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بھی دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

پاکستان میں یہ فون صارفین کو 70 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں