آئی کیو او او 8 سیریز کے 2 فلیگ شپ فونز متعارف

17 اگست 2021
— فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
— فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

ویوو کے ذیلی برانڈ آئی کیو او او نے 8 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

یہ فلیگ شپ فیچرز سے لیس فونز ہیں جن میں فاسٹ چارجنگ اسپیڈ بھی حیران کردینے والی ہے۔

آئی کیو او او 8 اور 8 پرو کو چین میں متعارف کرایا گیا اور دونوں میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہے۔

آئی کیو او او 8 میں 6.56 انچ امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 8 پرو 6.76 انچ کے خم ایجز والے ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

دونوں فونز کے ڈسپلے میں ایک سے 120 ہرٹز ویری ایبل ریفریش ریٹ دیا گیا۔

آئی کیو او او 8 میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج جبکہ 8 پرو میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح آئی کیو او او 8 میں 4350 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق بیٹری محض 18 منٹ میں 100 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔

8 پرو میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 120 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج اوریجن او ایس سے کیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں بیک کیمرا سیٹ اپ مختلف ہے۔

8 پرو میں مین کیمرا 50 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 766 سنسر سے لیس ہے جس میں ویوو ایکس سیریز جیسا 5 ایکسز گیمبل اسٹیبلائزیشن کا فیچر موجود ہے۔

یہ سیٹ اپ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 16 میگا پکسل پورٹریٹ کیمروں سے مکمل ہوتا ہے اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

آئی کیو او او 8 میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کے فرنٹ پر بھی 16 میگا پکسل کا کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

یہ دونوں فونز چین میں اگلے ہفتے سے دستیاب ہوں گے۔

آئی کیو او او 8 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3799 یوآن (96 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4199 یوآن (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

8 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا فون 4999 یوآن (ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5499 یوآن (ایک لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 5999 یوآن (ایک لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں