ٹریول ایجنسی کی اپیل پر برطانوی سپریم کورٹ کا پی آئی اے کے حق میں تاریخی فیصلہ

اپ ڈیٹ 18 اگست 2021
برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ٹریول ایجنسی کی اپیل پر پی آئی اے کے حق میں فیصلہ دے دیا — فائل فوٹو: رائٹرز
برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ٹریول ایجنسی کی اپیل پر پی آئی اے کے حق میں فیصلہ دے دیا — فائل فوٹو: رائٹرز

برطانیہ کی سپریم کورٹ نے تاریخی مقدمے میں ٹریول ایجنسی کی جانب سے دائر اپیل میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن (پی آئی اے سی) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

عدالت کے سامنے مسئلہ پیش کیا گیا کہ معاشی جبر سے کیا مراد ہے اور کیا یہ معاشی جبر اس وقت لاگو ہوتا ہے جہاں ایک فریق کی جانب سے کسی ایسے مطالبے کی حمایت میں قانونی کارروائی کی دھمکی دی جاتی ہے جسے دوسرا فریق یہ مانتا ہے کہ وہ اس کا حقدار ہے۔

مزید پڑھیں: 2020 میں پی آئی اے کا آپریشنل خسارہ کم ہوکر 68 کروڑ روپے رہ گیا

اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے صدر لارڈ ریڈ، نائب صدر لارڈ ہوج کے ساتھ ساتھ لارڈ لائیڈ جونز، لارڈ کیچن اور لارڈ بروز نے کی، سماعت گزشتہ سال 2 اور 3 نومبر کو ہوئی تھی اور فیصلہ آج 18 اگست کو سنایا گیا۔

عدالت کی جانب سے شیئر کی گئی سمری کے مطابق پی آئی اے نے اپیل کنندہ ٹائمز ٹریول (برطانیہ) کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق ٹائمز ٹریول نے پی آئی اے سی کے لیے ٹکٹنگ ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔

ٹائمز ٹریول ایک چھوٹی خاندانی ملکیت کی حامل ٹریول ایجنسی تھی جس کا کاروبار بڑی حد تک پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن کے ٹکٹ کی فروخت پر منحصر تھا، 2012 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن کے ٹکٹنگ ایجنٹس کی ایک بڑی تعداد نے اپنی اس رقم کی وصولی کے لیے کارروائی کی دھمکی دی تھی جو ان کے مطابق قومی ایئرلائن پر واجب الادا ہے۔

ستمبر 2012 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن نے اپنے موجودہ ایجنسی معاہدوں کو ختم کرنے کا قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹائمز ٹریول کو ایک نئے معاہدے کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ سے آنے والی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے صرف ایک مسافر کی واپسی

نئے معاہدے کے تحت یہ طے پایا تھا کہ ٹائمز ٹریول سابقہ انتظام کے تحت اس تمام رقم سے دستبردار ہو جائے گی جو پی آئی اے کی جانب سے واجب الادا ہے، ٹائمز ٹریول نے نئے معاہدے پر منظوری ظاہر کی اور اس پر دستخط کیے۔

2014 میں ٹائمز ٹریول نے سابقہ معاہدے کے تحت واجب الادا ادائیگیوں اور دیگر رقم کی وصولی کے لیے کارروائی شروع کی۔

ابتدائی طور پر ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ٹائمز ٹریول معاشی دباؤ کی بنیاد پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن کے ساتھ ہوئے معاہدے سے بچنے کی حقدار ہے۔

مزید پڑھیں: 24 گھنٹے کے دوران پی آئی اے کے دو فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا

اپیل کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن کو اپیل کی اجازت دی تھی، اس کے بعد ٹائمز ٹریول نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جس نے پی آئی اے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں