عرشی خان کا افغان کرکٹر سے منگنی نہ کرنے کا عندیہ

اپ ڈیٹ 24 اگست 2021
عرشی خان بگ باس سیزن 11 کے بعد سیزن 14 میں چیلنجر کے طور پر شو کا  حصہ بنی تھیں —فائل فوٹو: فیس بک
عرشی خان بگ باس سیزن 11 کے بعد سیزن 14 میں چیلنجر کے طور پر شو کا حصہ بنی تھیں —فائل فوٹو: فیس بک

بھارت کے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا حصہ بننے والی اداکارہ عرشی خان نے افغان کرکٹر سے طے ہونے والے منگنی ختم ہونے کا عندیہ دیا۔

بھارتی اداکارہ عرشی خان، افغانستان اقتدار میں طالبان کے قبضے کے بعد خدشات کا شکار ہیں کہ انہیں افغان کرکٹر سے تقریباً طے شدہ اپنی منگنی ختم کرنی پڑسکتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی اداکارہ عرشی خان نے کہا کہ ایک افغان کرکٹر سے ان کی منگنی ہونی تھی جس کا انتخاب ان کے والد نے کیا تھا۔

مزید پڑھیں: عرشی خان باہو بلی ہیرو کی ہیروئن بنیں گی؟

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کی وجہ سے میرے اہلخانہ کو منگنی منسوخ کرنا پڑسکتی ہے۔

عرشی خان نے کہا کہ 'اکتوبر میں میری منگنی افغانستان کے ایک کرکٹ سے ہونی تھی، اسے میرے والد نے منتخب کیا تھا لیکن طالبان کے قبضے کے بعد شاید ہمیں یہ رشتہ ختم کرنا پڑے'۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ہونے والے منگیتر کے ساتھ رابطے میں تھیں اور وہ میرے والد کے دوست کا بیٹا ہے، ہماری بات چیت ہوتی ہے اور ہم دوستوں کی طرح ہے'۔

—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

عرشی خان کا کہنا تھا کہ 'اب مجھے یقین ہے کہ میرے والدین میرے لیے ایک بھارتی ساتھی تلاش کریں گے'۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں افغانی پٹھان ہوں اور میرا خاندان یوسف زئی ہے، افغانستان سے ہجرت کرنے والے میرے دادا بھوپال میں جیلر تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: عرشی خان بگ باس کا حصہ

عرشی خان نے مزید کہا کہ 'میرے آباؤ اجداد افغانستان میں ہیں لیکن میں اپنے والدین اور دادا کی طرح بھارتی ہوں’۔

خیال رہے کہ عرشی خان بگ باس سیزن 11 کے بعد سیزن 14 میں چیلنجر کے طور پر شو کا حصہ بنی تھیں اور عرشی خان کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

انہوں نے ریئلٹی شوز، میوزک وٰیڈیوز کے ٹیکریڈٹ پرکئی میوزک ویڈیوز کے علاوہ 'ساوتری دیوی کالج اینڈ ہاسپٹ'، 'وش'، اور 'عشق میں مرجاواں' جیسے ٹی وی شوز بھی کام کیا اس کے علاوہ وہ متعدد ٹی وی شوز اور ایک تامل فلم بھی کرچکی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں