نوشین شاہ کا فردوس عاشق اعوان کو 'کم میک اپ کرنے' کا مشورہ

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2021
نوشین شاہ کے مطابق
جب ایک فنکار کا
 موازنہ دوسرے فنکار کے ساتھ کیاجاتا ہے تو اچھا نہیں لگتا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نوشین شاہ کے مطابق جب ایک فنکار کا موازنہ دوسرے فنکار کے ساتھ کیاجاتا ہے تو اچھا نہیں لگتا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نوشین شاہ آن لائن شو 'ٹوبی آنیسٹ 3.0' میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

شوبز انڈسٹری میں نوشین شاہ کے فیشن سینس کے کافی چرچے ہیں، میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ انڈسٹری کی فیشن آئیکون ہیں تو کون سی اداکارہ آپ کو ٹکر دے سکتی ہے؟

مزید پڑھیں: 'منفرد حجاب' کرنے پر تنقید، نوشین شاہ نے نور بخاری کی حمایت کردی

اس پر نوشین شاہ نے کہا کہ ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے۔

شو کے دوران میزبان نے نوشین شاہ کو سیاستدانوں کو چند فیشن ٹپس دینے کے لیے بھی کہا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

جس پر انہوں نے کہا کہ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو یہی کہوں گی کہ سب سے پہلے جنک فوڈ کھانا چھوڑدیں اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں کیونکہ فواد چوہدری کی عمر بھی اتنی زیادہ نہیں اور نہ ہی وہ بیمار ہیں لہذا وہ غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں تاکہ ان کی جسامت صحیح ہوجائے۔

ساتھ ہی نوشین شاہ نے کہا کہ وہ باڈی شیمنگ نہیں کررہیں بلکہ فواد چوہدری کو اپنا خیال رکھنے کا کہہ رہی ہیں۔

علاوہ ازیں نوشین شاہ نے سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیا کہ وہ میک اپ کم کیا کریں۔

اسی شو میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین شاہ نے کہا کہ جب بھی ایک فنکار کا موازنہ دوسرے فنکار کے ساتھ کیا جاتا ہے تو اچھا نہیں لگتا۔

یہ بھی پڑھیں: 'نہیں کرنی شادی'، نوشین شاہ کا دباؤ ڈالے جانے پر جواب

کسی دوسرے فنکار کے ساتھ موازنہ کیے جانے کے سوال پر نوشین شاہ نے کہا کہ میرا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کیا جاتا ہے لیکن میں ان کی طرح نہیں دکھتی کیونکہ کرینہ کے دانت بہت بڑے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی سپر پاور ملے تو وہ غربت اور کرپشن کو ختم کرنا چاہیں گی کیونکہ انہیں مانگتے ہوئے بچے بالکل اچھے نہیں لگتے۔

نوشین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ خان صاحب آپ جو کررہے ہیں وہی کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صحیح کررہے ہیں کیونکہ 250 سال کی گندگی 10 روز میں ختم نہیں کرسکتے۔

تبصرے (0) بند ہیں