• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، دو ایف سی اہلکار ہلاک

شائع August 18, 2013

ایف سی اہلکار۔ فائل تصویر
ایف سی اہلکار۔ فائل تصویر

کوئٹہ: مسلح حملہ آوروں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ایف سی اہلکاروں کو ہلاک جبکہ ایک دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

ایک پولیس افسر شبیر احمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ حملہ آوروں نے کوئٹہ کی سریاب روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ایف سی اہلکار موقع پر بھی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا راستے میں دم توڑ گیا۔

احمد کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بعدازاں ایف سی اہلکاروں اور پولیس نے جائے وقوع کو سیل کردیا اور تحقیقات شروع کردیں۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم احمد نے اس میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ سریاب روڈ کو کوئٹہ شہر کے حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں ٹارگٹ کلنگز اور بم دھماکے معمول بنتے جارہے ہیں۔

پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکار بھی اس علاقے کی حفاظت پر معمور رہتے ہیں۔

یہ واقعہ ضلع بولان کے علاقے مچھ میں جعفر ایکپریس پر حملے کے دو روز بعد سامنے آیا ہے جسکے دوران چار مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025